مہاراشٹر: ادھو حکومت نے بارش متاثرہ علاقوں کو دیا بڑا تحفہ، 10 ہزار کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان

وزیر اعلیٰ دفتر کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ متاثرہ اضلاع کے ضلعی کلکٹرز اور ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موقع پر ہی جائزہ مکمل کریں اور معاوضے کو جلد سے جلد جاری کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت حکومت نے جمعہ کے دن ریاست کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے لئے 10 ہزار کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم دیوالی سے پہلے ہی فراہم کردی جائے گی۔ وزیر اعلی کے دفتر سے یہ اعلان جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا ہےکہ ادھو ٹھاکرے نے ان علاقوں میں فصلوں ، مویشیوں اور عمارتوں و ڈھانچوں کو پہنچنے والے تخمینی نقصانات کا جائزہ لینے کے کچھ دن بعد یہ فیصلہ کیا ہے جو بارشوں کی وجہ سے سخت متاثر ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق وقت سے زیادہ مانسون کی وجہ سے وسطی اور مغربی مہاراشٹر کے 10 سے زیادہ اضلاع میں 7 لاکھ ایکڑ رقبے پرتیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس مانسون میں تسلی بخش بارش کے بعد پچھلے ہفتے تک سولا پور، سانگلی، کولہا پور، ستارا، عثمان آباد، لاتور، بیڈ اور اورنگ آباد جیسے طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں تک کاشتکاروں کو اچھی فصلوں کی توقع تھی۔ لیکن بارش سےکھڑی فصلوں جیسے سویا بین، کاٹن، چنے، گنے، انار کو فلیٹ کردیا۔ روئی، سویا بین اور گنے جیسی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ مغربی مہاراشٹر میں سولا پور اور وسطی مہاراشٹر میں عثمان آباد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ متاثرہ اضلاع کے ضلعی کلکٹرز اور ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موقع پر ہی جائزہ مکمل کریں اور معاوضے کو جلد سے جلد جاری کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔