مہاراشٹر: ریاستی وزیر جتیندر نے خود کو کیا کوارنٹائن

این سی پی رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر جتیندر کو جب خبر ملی کہ ایک پولس اہلکار کورونا پازیٹو پایا گیا ہے اور گزشتہ دنوں وہ اس کے رابطے میں آئے تھے، تو ریاستی وزیر نے خود کو کوارنٹائن کرنے کا فیصلہ لیا۔

ریاستی وزیر جتیندر آوہاڑ
ریاستی وزیر جتیندر آوہاڑ
user

یو این آئی

ممبئی: راشٹر وادی کانگریس کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر جتیندر آوہاڑ خود اختیاری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق کورونا پازیٹیو پولس اہلکار سے رابطے میں آنے کے بعد بطور احتیاط انھوں نے یہ قدم اٹھایا۔

اطلاع ہے کہ ممبرا کے ایک پولس اہلکار کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اس مصدقہ مریض سے رابطے میں آنے کے بعد انھوں نے اپنے گھر پر خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ انھیں کے ساتھ کچھ صحافیوں کے بھی اس پولیس اہلکار کے رابطے میں آنے کی اطلاعات ہیں، انھیں بھی یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں چلے جائیں۔


جتیندر آوہاڑ نے کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سنگین صورتحال کے درمیان، اس وائرس کے خلاف جاری جنگ میں، اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی خدمات انجام دینے والے میڈیکل، پولیس اور دیگر انتظامیہ کے افراد کی خدمات کو سرہا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مہاراشٹرمیں میڈیکل، پولیس اور دیگر انتظامیہ کے افراد جو دن رات عوام کی خدمت میں لگے ہیں انھیں مختلف طریقوں سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور عوام میں ان کی عزت و احترام میں اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔