مہاراشٹر: یوم وفات پر کانشی رام کو یاد کرنے والے 6 طلبا کالج سے نکالے گئے!

مہاراشٹر کے وردھا واقع ایک یونیورسٹی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کا یوم وفات منانے کی وجہ سے 6 طلبا کو نکال دیا۔ طلبا نے اس کاررائی کو تاناشاہی قرار دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کی ایک یونیورسٹی سے 6 طالب علموں کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دراصل وردھا واقع مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام ہے کہ بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کا یوم وفات منانے کی وجہ سے ان طلبا کو نکالا گیا ہے۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمپس کے کچھ قوانین و ضوابط ہیں جسے توڑنے کی وجہ سے ان طلبا پر کارروائی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں طلبا کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی قانون نہیں توڑا، بلکہ کانشی رام کو یاد کرنے اور پی ایم نریندر مودی کو خط لکھنے کی وجہ سے انھیں یونیورسٹی سے نکالا گیا ہے۔

مہاراشٹر: یوم وفات پر کانشی رام کو یاد کرنے والے 6 طلبا کالج سے نکالے گئے!

جن طلبا کو یونیورسٹی سے نکالا گیا ہے ان کے نام چندن سروج، ویبھو پمپلکر، رجنیش کمار امبیڈکر، راجیش یادو سارتھی، نیرج کمار اور پنکج کمار ویلا ہیں۔ یہ سبھی یا تو شیڈولڈ کاسٹ سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر پسماندہ طبقہ سے۔ یونیورسٹی احاطہ میں کانشی رام یادگاری تقریب منعقد کیے جانے کے بارے میں طلبا کا کہنا ہے کہ جب یونیورسٹی احاطہ میں گاندھی جینتی منائی جا سکتی ہے تو پھر کانشی رام کو یاد کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کی اجازت سے یونیورسٹی احاطہ میں فرقہ پرست آر ایس ایس کی شاکھائیں لگ سکتی ہیں تو پھر بہوجن لیڈر کانشی رام کو یاد کرنے کے لیے پروگرام کیوں نہیں منعقد کیا جا سکتا؟

مہاراشٹر: یوم وفات پر کانشی رام کو یاد کرنے والے 6 طلبا کالج سے نکالے گئے!

یونیورسٹی سے نکالے گئے ناراض طلبا نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انھیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سبھی 6 طالب علموں نے اس دلیل کو صحیح ثابت کرنے کے لیے ایک پوسٹر بھی شائع کر تقسیم کیا ہے جس میں ان کے نام کے نیچے یہ بھی لکھا ہوا کہ وہ کس طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

مہاراشٹر: یوم وفات پر کانشی رام کو یاد کرنے والے 6 طلبا کالج سے نکالے گئے!

واضح رہے کہ کانشی رام کے یوم وفات پر طلبا نے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا اور ساتھ ہی پی ایم نریندر مودی کو خط بھی لکھا تھا۔ دراصل 49 مشہور ہستیوں کے ذریعہ پی ایم مودی کو موب لنچنگ سے متعلق خط لکھے جانے اور پھر ان پر وطن سے غداری کا مقدمہ درج کیے جانے کی خبریں گزشتہ دنوں کافی گرم تھیں۔ اسی خبر کے پیش نظر ان طلبا نے پی ایم مودی کو خط لکھا تھا۔ چونکہ طلبا کو یونیورسٹی سے نکالے جانے کی کارروائی خط لکھے جانے کے بعد کی گئی ہے، اس لیے کہا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے اس قدم سے خوش نہیں تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */