شندے کی نئی چال، مہاراشٹرکی سیاسی لڑائی اب سپریم کورٹ پہنچی ، سنوائی آج

شیو سینا کے باغی ارکان اسمبلی نے ریاست کی ایم وی اے حکومت کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے اور پچھلے کچھ دنوں سے آسام کے گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیراڈالے ہوئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر میں تازہ 'سیاسی بحران' سے جڑا تنازع اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی تعطیل بینچ کے سامنے مہاراشٹر کے سیاسی بحران سے متعلق دو عرضیاں پیر کو سماعت کے لیے درج کی گئی ہیں۔

یہ درخواستیں 'باغی' کیمپ کے لیڈر مانے جانے والے ایکناتھ شندے اور ایک دیگر ایم ایل اے بھرت گوگاوالے کی طرف سے الگ الگ دائر کی گئی ہیں۔


باغی ایم ایل اے نے ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) مخلوط حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے۔ باغی ایم ایل اے پچھلے کچھ دنوں سے آسام کے گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیراڈالے ہوئے ہیں۔ ٹھاکرے کی ٹیم کی نااہلی کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر نے 16 باغی ایم ایل اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔

شندے نے شیوسینا قانون سازپارٹی کے لیڈر کے طور پراجے چودھری کی تقرری کو چیلنج کیا ہے اور مسٹر گوگاوالے نے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے شیوسینا کے 16 "باغی" اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق نوٹس کو چیلنج کیا ہے۔


سینئر وکیل ہریش سالوے آج سپریم کورٹ میں شندے گروپ کی طرف سے کیس کی نمائندگی کریں گے۔ ساتھ ہی شیوسینا کی جانب سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کیس لڑیں گے ۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دیو دت کامت لڑیں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایڈوکیٹ روی شنکر جندھیالا لڑیں گے۔واضح رہے ارکان اسمبلی کی جانب سے دو عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔