مہاراشٹر: رکن اسمبلی نلیش لنکے نے چھوڑا اجیت پوار کا ساتھ، شرد پوار خیمہ میں ہوئے شامل

نلیش لنکے اب احمد نگر جنوب لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار سوجئے ویکھے پاٹل کے خلاف انتخابی میدان میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شردپوار اوراجیت پوار / تصویرسوشل میڈیا</p></div>

شردپوار اوراجیت پوار / تصویرسوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب سے عین قبل لیڈران کا ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اجیت پوار گروپ والی این سی پی سے رکن اسمبلی نلیش لنکے نے ان کا ساتھ چھوڑ کر شرد پوار خیمہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ نلیش لنکے نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان 29 مارچ کو ہی کر دیا تھا، اور اب این سی پی ایس پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی- شردچندر پوار) کی رکنیت اختیار کر لی ہے۔

نلیش لنکے مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع واقع پارنیر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ لوک سبھا انتخاب میں احمد نگر جنوب سے امیدوار بنائے جائیں گے۔ ایسی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ شرد پوار گروپ سے وہ بی جے پی امیدوار سوجئے ویکھے پاٹل کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گے۔ حالانکہ مہاوکاس اگھاڑی کی طرف سے ہنوز احمد نگر جنوب لوک سبھا سیٹ کے لیے کسی بھی امیدوار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ 29 مارچ کو سوپے میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نلیش لنکے نے اپنے اگلے قدم سے متعلق جانکاری دی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ رکن اسمبلی کے طور پر اپنا استعفیٰ اسپیکر کو بھیج رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’اگر ہمیں یہاں کے طاقتور حاکموں کو شکست دینا ہے تو پہلے ہمیں ایک سخت فیصلہ لینا ہوگا۔ رکن اسمبلی عہدہ سے استعفیٰ دیتے وقت مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے، عوام مجھے معاف کر دے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔