مہاراشٹر: وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم، جانیے مشرف، ملک، اسلم شیخ اور عبد الستار کو کیا ملا؟

مہاراشٹر میں وزراء کے قلمدان تقسیم کر دیئے گئے ہیں، کانگریس کے بالاصاحب تھورات نئے وزیر محصولات ہوں گے، نیتن راوت محکمہ توانائی کا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوپان پی ڈبلیو ڈی کا قلمدان سنبھالیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر میں 30 دسمبر کو کابینہ میں توسیع کے 6 دن بعد اتوار کے روز مہا وکاس اگھاڑی کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزراء کو میں قلمدانوں کی تقسیم کر دی۔ ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے بھی قلمدانوں کی تقسیم پر مہر ثبت کر دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار نئے وزیر خزانہ ہوں گے جبکہ این سی پی کے انیل دیشمکھ وزیر داخلہ ہوں گے۔

شیوسینا کے آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر ماحولیات اور سیاحت اور ایکناتھ شندے کو شہری ترقیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شیوسینا کے سینئر رہنما سبھاش دیسائی وزارت صنعت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ علاوہ ازیں، کانگریس کے بالاصاحب تھورات نئے وزیر محصولات ہوں گے اور نیتن راوت محکمہ توانائی کا قلمدان سنبھال لیں گے۔ سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کو محکمہ پبلک ورکس (پی ڈبلیو ڈی) دیا گیا ہے۔


مہارشٹر حکومت میں چار مسلم وزراء نے حلف لیا تھا اور انہیں بھی قلمدان سونپ دئے گئے ہیں۔ این سی پی حسن مشرف کو دیہی ترقی جبکہ این سی پی کے ہی نواب ملک کو اقلیتی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے اسلم شیخ کو کپڑا، ماہی گیری اور بندرگاہوں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ جبکہ شیو سینا کوٹے سے بنائے گئے وزیر عبد الستار کو محصول، دیہی ترقی، بندرگاہ اور سالٹ پین کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

کابینہ وزیر

  • وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (شیوسینا) - عمومی انتظامیہ، آئی ٹی، قانون اور عدلیہ
  • نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار (این سی پی) - خزانہ اور منصوبہ بندی
  • بالاصاحب تھورات (کانگریس) - وزارت محصولات
  • آدتیہ ٹھاکرے (شیوسینا) - سیاحت، ماحولیات اور پروٹوکول
  • ایکناتھ شندے (شیو سینا)۔ محکمہ شہری ترقی، مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن
  • سبھاش دیسائی (شیوسینا)۔ صنعت
  • اشوک چوہان (کانگریس) - محکمہ تعمیرات عامہ
  • انیل دیشمکھ (این سی پی) - داخلی امور
  • کے سی پڈوی (کانگریس)۔ محکمہ قبائلی امور
  • چھگن بھجبل (این سی پی) - خوراک، شہری ترسیل اور صارفین کا تحفظ
  • دلیپ ویلسے پاٹل (این سی پی) - لیبر، ایکسائز محکمہ
  • جینت پاٹل (این سی پی) - محکمہ آبپاشی
  • حسن مشرف (این سی پی) - دیہی ترقی
  • بالاصاحب پاٹل (این سی پی) - کوآپریشن
  • راجیش توپے (این سی پی) - محکمہ صحت عامہ
  • نواب ملک (این سی پی) - اقلیتی امور
  • جتیندر اوہاد (این سی پی) - رہائش
  • راجیندر شنگنے (این سی پی) - فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن
  • نتن راوت (کانگریس) - توانائی
  • وجئے ویدیتیوار (کانگریس) - او بی سی منسٹری، راحت اور بحالی، سالٹ پین ڈویلپمنٹ
  • ورشا گائیکواڈ (کانگریس) - اسکولی تعلیم
  • یشومتی ٹھاکر (کانگریس) - بہبود خواتین و اطفال
  • سنیل کیدار (کانگریس) - اینیمل ہزبنڈری، ڈیری ترقی، نوجوان اور کھیل
  • امیت دیشمکھ (کانگریس) - طبی تعلیم اور ثقافتی امور
  • دھننجئے منڈے (این سی پی) - سماجی انصاف
  • ادے سامنت (شیوسینا) - اعلی اور تکنیکی تعلیم
  • انیل پرب (شیوسینا) - نقل و حمل اور پارلیمانی امور
  • دادا بھوسے (شیوسینا)۔ زراعت
  • سنجے راٹھوڑ (شیو سینا)۔ جنگلات
  • گلاب راؤ پاٹل (شیو سینا)۔ پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی
  • سندیپن بھومرے (شیوسینا) - روزگار کی گارنٹی اور باغبانی
  • اسلم شیخ (کانگریس)۔ کپڑا، ماہی گیری اور بندرگاہیں
  • شنکررا گداکھ (آزاد)۔ پانی کا تحفظ

وزیر مملکت:

  • عبد الستار (شیو سینا)۔ محصول، دیہی ترقی، بندرگاہ، سالٹ پین
  • ستلج پاٹل (کانگریس) - ہوم (شہری)، ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، پارلیمانی امور
  • شمبھوراجے دیسائی (شیوسینا) - ہوم (دیہی)، فنانس، ایکسائز، اسکل ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ
  • بچو کاڈو (پرہار پارٹی) - آبپاشی، اسکولی تعلیم، بہبود خواتین و اطفال، لیبر، او بی سی وزارت
  • دتاترایا بھارنے (این سی پی) - پی ڈبلیو ڈی، جنگلات، ڈیری ڈویلپمنٹ، اینیمل ہزبنڈری، ماہی گیری، عمومی انتظامیہ
  • وشوجیت قدم (کانگریس) - کوآپریشن، زراعت، سماجی انصاف، خوراک، شہری ترسیل اور صارفین کا تحفظ، اقلیتی امور اور مراٹھی زبان کی ترقی
  • راجندر پاٹل یدراوکر (آزاد)۔ صحت عامہ، میڈیکل ایجوکیشن، ایف ڈی اے، کپڑا
  • سنجے بنسوڈ (این سی پی) - ماحولیات، ایم ایس آر ڈی سی، روزگار کی گارنٹی، پارلیمانی امور، پانی کی فراہمی اور صفائی
  • پراجکت تنپورے (این سی پی) - شہری ترقی، بجلی، قبائلی امور، اعلی اور تکنیکی تعلیم، راحت اور بحالی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ
  • ادیتی تتکارے (این سی پی) - سیاحت، صنعت، پروٹوکول

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Jan 2020, 1:30 PM
/* */