مہاراشٹر کے وزیر چھگن بھجبل کو جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس نے شروع کیں تحقیقات

چھگن بھجبل گزشتہ چند دنوں میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے ریاست میں جاری تحریک کے بارے میں کچھ سخت خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اچانک سرخیوں میں آئے ہیں، جس کی وجہ سے کچھ طبقے ان سے ناراض ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت میں خوراک اور عوامی ترسیل کے وزیر چھگن بھجبل کو ان کے ذاتی نمبر سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ایک نامعلوم فون نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں بغاوت کرنے والے اجیت پوار دھڑے کے لیڈر بھجبل کے پیغامات موصول ہوئے تھے۔ دھمکی میں لکھا تھا، ’’آپ زیادہ دیر زندہ نہیں رہیں گے۔ ہم اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب آپ کو ختم نہ کر دیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ ہوشیار رہیں، ہم آپ کو دیکھ لیں گے۔‘‘


اس دھمکی آمیز پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ناسک این سی پی کے نوجوان لیڈر امباداس جے کھیرے نے امباڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، جس کے بعد پولیس نے وزیر کو دھمکی دینے والے شخص کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس دھمکی بھیجنے والے نمبر کو ٹریس کر رہی ہے۔

اس دوران پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مقبول او بی سی لیڈر چھگن بھجبل گزشتہ چند دنوں میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے ریاست میں جاری تحریک کے بارے میں کچھ سخت خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اچانک سرخیوں میں آئے ہیں، جس کی وجہ سے کچھ طبقے ان سے ناراض ہیں۔ ممکن ہے جان سے مارنے کی دھمکیاں اسی سے متعلق ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔