مہاراشٹر: بدلا پور میں گیس کا رساؤ، تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد متاثر

مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے بدلا پور میں واقع ایک صنعتی یونٹ میں گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد متاثر ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تھانہ: مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے بدلا پور میں واقع ایک صنعتی یونٹ میں گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد متاثر ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب تقریباً 22.20 بجے پیش آیا جب بدلا پور (ایسٹ) میں شیرگاؤں ایم آئی ڈی سی ، آپٹے واڑی کے قریب نوبل انٹرمیڈیٹرز لمیٹڈ انڈسٹریل یونٹ سے گیس کا رساؤ ہوا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سلفیورک ایسڈ اور بینجائل ایسڈ کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے کیمیائی رد عمل ہوا جس کی وجہ سے گیس کا رساؤ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کے اخراج کے باعث تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں نے سانس کی قلت اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بدلا پور میونسپل کونسل کے دو اور شیرگاؤں ایم آئی ڈی سی سے ایک فائربریگیڈ موقع پرپہنچ گئی۔ تقریبا ً ایک گھنٹے کے بعد صورتحال پر قابو پایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔