مہاراشٹر، دہلی، اترپردیش میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات

اس مدت کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 2978709 ہوگئی ہے۔ وہیں 3293 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 201187 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3293 مریضوں کی موت ہو گئی جن میں سے سب سے زیادہ افراد کی جان مہاراشٹر، دہلی اور اتر پردیش میں گئی۔ اس دوران جہاں مہاراشٹر میں 895 مریض کورونا سے مرے ہیں، وہیں 381 افراد دہلی میں اور 264 افراد اتر پردیش میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 360960 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 261162 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد نے ملک میں کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔


اس مدت کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 2978709 ہوگئی ہے۔ وہیں 3293 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 201187 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 82.33 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔