مہاراشٹر: نئے وزرا کو قلمدانوں کی تقسیم میں تاخیر! دیر رات گئے اجیت پوار اور فڑنویس کی وزیر اعلیٰ شندے سے ملاقات

نائب وزرا اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس نے دیر رات گئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی

<div class="paragraphs"><p>دیویندر فڑنویس، ایکناتھ شندو، اجیت پوار / ٹوئٹر /&nbsp;<em>@MahaDGIPR</em></p></div>

دیویندر فڑنویس، ایکناتھ شندو، اجیت پوار / ٹوئٹر /@MahaDGIPR

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر میں اجیت پوار کے این سی پی سے بغاوت کرنے ایکناتھ شندے-دیویندر فڑنویس حکومت سے ہاتھ ملانے کے بعد نئے وزرا کو قلمدانوں کی تقسیم اور کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجیت پوار اپنے دھڑے کے وزرا کے لئے اہم قلمدان کے خواہاں ہیں اور اسی بات پر رسہ کشی جاری ہے۔ دریں اثنا، ریاست کے دونوں نائب وزرا اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس نے دیر رات گئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اجیت اور فڑنویس نے ایکناتھ شندے سے ان کی رہائش گاہ ’ورشا‘ میں ملاقات کی اور یہ ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس ملاقات میں دیویندر فڑنویس تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے۔ اس کے بعد وہ ایک گھنٹے پہلے ہی نکل کر اپنی دیوگری میں واقع رہائش گاہ کے لئے روانہ ہو گئے۔ دریں اثنا، خبر ہے کہ ملاقات کے دوران تینوں لیڈران نے کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔


خیال رہے کہ اجیت پوار نے این سی پی سے بغاوت کے بعد نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا جبکہ این سی پی کے دیگر 8 لیڈروں نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اجیت پوارا دھڑے کے 9 وزرا کو بطور وزیر حلف اٹھائے ایک ہفتہ گزر چکا ہے لیکن پھر بھی انہیں کوئی قلمدان حاصل نہیں ہو سکا۔ ذرائع سے اطلاع مل رہی ہے کہ اجیت پوار کی نظر خصوصی قلمدانوں یعنی فنانس، دیہی ترقی، سماجی انصاف، توانائی، ہاؤسنگ، خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی اکاؤنٹس پر ہے۔

اس کے علاوہ اجیت پوار کا دھڑا کھیل اور تعلیم کے محکموں میں سے کسی ایک پر نظر رکھے ہوئے سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ذرائع نے بتایا کہ شیو سینا فنانس اکاؤنٹ اجیت پوار کو دینے کی سخت مخالفت کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔