مہاراشٹر: پونے واقع ندی سے ایک ہی کنبہ کے 7 اراکین کی لاشیں برآمد، مہلوکین میں 3 بچیاں بھی شامل

پونے شہر سے تقریباً 45 کلومیٹر دور دونڈ تحصیل واقع یاوت گاؤں کے باہری علاقے میں بھیما ندی پر بنے ’پرگاؤں پل‘ کے پاس پیر کے روز 4 لاشیں اور منگل کے روز 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے پونے میں ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پونے واقع ایک ندی کے کنارے تین بچوں سمیت ایک ہی کنبہ کے سات اراکین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں 24 جنوری کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین میں ایک بزرگ جوڑا، ان کی بیٹی اور داماد اور تین پوتے-پوتیاں شامل ہیں۔ اس معاملے کی جانچ شروع ہو گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی کچھ اہم جانکاریاں حاصل ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے شہر سے تقریباً 45 کلومیٹر دور دونڈ تحصیل واقع یاوت گاؤں کے باہری علاقے میں بھیما ندی پر بنے ’پرگاؤں پل‘ کے پاس پیر کے روز 4 لاشیں اور منگل کے روز 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ سبھی سات لاشیں ایک ہی کنبہ کے اراکین کی ہیں۔ پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ لاش بھیما ندی میں ایک دوسرے سے 200 سے 300 میٹر کی دوری پر پائے گئے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لاشیں باہر نکال لی گئیں ہیں اور موت کے اسباب و حالات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس خودکشی سمیت سبھی زاویے سے اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ پولیس کو 7 افراد کے گمشدہ ہونے کی جانکاری ملی تھی۔ پولیس کو جب سات لاشیں ندی کنارے ملیں تو اس معاملے کی جانچ کی گئی اور موبائل ڈاٹا کھنگالا گیا۔ اس سے پتہ چلا کہ ساتوں لاشیں ایک ہی کنبہ کے اراکین کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج پونے کے پاس احمد نگر ضلع واقع پارنیر کے نگوج گاؤں میں سات لوگوں کے گمشدہ ہونے کی بات سامنے آئی تھی، اس کے بعد جانچ کی گئی تو لاشیں ملنے کی جانکاری ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔