مہاراشٹر بحران: ایکناتھ شندے نے 41 ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا

ویڈیو اور تصویروں میں شندے اپنے حامی ایم ایل اے کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ شندے نے یہ دعویٰ 12 ارکان کو نااہل ٹھہرائے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کو مکتوب لکھے جانے کے بعد کیا

ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گوہاٹی: مہاراشٹر میں شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کا سیاسی بحران اس وقت گہرا ہو گیا جب ریاستی وزیر ایکناتھ شندے نے 41 ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو پوسٹ کیا۔

ویڈیو اور تصویروں میں شندے اپنے حامی ایم ایل اے کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ شندے نے یہ دعویٰ 12 ارکان کو نااہل ٹھہرائے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کو مکتوب لکھے جانے کے بعد کیا۔

شندے نے ٹویٹر پر لکھا، "آپ 12 ایم ایل اے کو نااہل قرار دے کر ہمیں ڈرا نہیں سکتے، کیونکہ ہم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کے پیروکار ہیں۔ ہمیں قانون کا علم ہے، اس لیے دھمکیوں پر کان نہیں دھرتے۔"


ذرائع کے مطابق گوہاٹی کے ریڈیسن بلو ہوٹل میں ڈیرے ڈالے ہوئے باغی ایم ایل ایز کی تعداد 44 ہوگئی ہے، جن میں آزاد اور دیگر شامل ہیں۔سینئر افسران کی قیادت میں آسام پولیس کے اہلکاروں کی ایک بڑی نفری نے ریزورٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے، جس سے کسی بھی صحافی کو ہوٹل کے 200 میٹر کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ اندر کیا ہو رہا ہے اس پر ریاستی بی جے پی لیڈر اور ہوٹل کا عملہ خاموش ہے۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے۔ سنگما جمعرات کو ہوٹل پہنچے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Jun 2022, 1:05 PM