مہاراشٹر: شارٹ سرکٹ کے سبب نذر آتش ہوئی کار، این سی پی رہنما سنجے شندے زندہ جل گئے

خبروں کے مطابق کار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، سنجے شندے کی گاڑی جس وقت نذر آتش ہوئی، اس وقت وہ ممبئی-آگرہ شاہراہ پر واقع پمپل گاؤں بسونت ٹول پلازہ کے قریب تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما سنجے شندے کار میں آگ لگنے کے باعث زندہ جل گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ سنجے شندے کی گاڑی جس وقت نذر آتش ہوئی، وہ ممبئی-آگرہ شاہراہ پر واقع پمپل گاؤں بسونت ٹول پلازہ کے قریب تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ این سی پی رہنما کی کار کے اندر ہینڈ سینیٹائزر رکھا ہوا تھا، جس کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ جب کار میں آگ لگی تو شندے نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور کھڑکی کو بھی توڑا، لیکن کار کے دروازے سینٹرل لاک سے بند ہونے کی وجہ سے وہ فوری طور پر نہیں کھول سکے اور ان کی جان چلی گئی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق کار میں آگ لگنے کے بعد مقامی لوگ گاڑی کے پاس پہنچے اور سنجے شندے کو بچانے کی پوری کوشش کی، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو بھی فون کیا۔ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم، لاش کی شناخت کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اس کار میں این سی پی رہنما سنجے شنڈے موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔