مہاراشٹر: اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل، شیو سینا میں بغاوت کے درمیان ادھو حکومت کا فیصلہ

مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت شیو سینا میں چل رہی بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے

ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت شیو سینا میں چل رہی بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

خیال رہے کہ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیو سینا کے قانون سازوں کا ایک دھڑا ادھو ٹھاکرے سے علیحدہ ہو گیا ہے۔ اس دھڑے کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرنے اقتدار کے لالچ میں بال ٹھاکرے کے ہندوتوا کے نظریہ سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے شہروں کے نام تبدیل کرنے کے فیصلہ کو اسی زاویہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھراشیو کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ نام تبدیل کرنے مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ کابینہ کی میٹنگ میں ادھو انتہائی جذباتی ہو گئے اور کہا ’’ہمیں اپنوں نے دھوکہ دیا ہے، ڈھائی برس میں ہونے والی غلطیوں کے لیے معذرت کرتا ہوں۔‘‘


قبل ازیں، شیوسینا کے وزیر شہروں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز کو کابینہ کے سامنے پیش کی، جسے کابینہ نے منظوری دے دی۔ دریں اثنا، کابینہ اجلاس کے دوران نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو ڈی بی پاٹل کے نام سے منسوب کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔