مہاراشٹر اسمبلی کے اسپکیر کا انتخاب: مخلوط حکومت کو دوسرے امتحان کا سامنا

مہاراشٹر اسمبلی کے لئے آج اسپیکر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے، مہا وکاس اگھاڑی نے نانا پاٹولے کو اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ بی جے پی کی طرف سے کشن کٹھورے کو امیدوار بنایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر اسمبلی میں اب ادھوو حکومت کو فلور ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد دوسرے امتحان کا سامنا ہے۔ دراصل، اتوار کے روز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے جس کے لئے دونوں فریقوں نے پوری تیاری کر لی ہے۔ کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کے اتحاد (مہا وکاس اگھاڑی) کی طرف سے کانگریس کے رہنما نانا پٹولے کو اپنا امیدوار بنایا ہےجبکہ کشن کٹھورے حزب اختلاف یعنی کہ بی جے پی کی طرف سے امیدار ہیں۔

واضح رہے کہ ادھارھو ٹھاکرے نے مہاراشٹرا اسمبلی میں ہنگامہ اور شور و غل کے درمیان ہفتے کے روز اپنے پہلے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔ مہاراشٹرا کی 288 ارکان پر مشتمل اسمبلی میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے اکثریت ثابت کر دی تھی۔


شیوسینا-این سی پی اور کانگریس کے مہا وکاس اگھاڑی کو اکثریت کے لئے 145 ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن ان کے حق میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 105 ممبران اسمبلی سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے، جبکہ چار ارکان اسمبلی غیر جانبدار رہے اور انہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے اور اس کے بعد گورنر شام 4 بجے ایوان سے خطاب کریں گے۔ شیوسینا کانگریس اور این سی پی کو یقین ہے کہ وہ اس امتحان کو بھی بہترین اسکور سے پاس کریں گے۔ اسپیکر کے انتخاب کے علاوہ اب ادھو حکومت کی کابینہ میں توسیع پر بھی لوگوں کی توجہ مرکوز ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ادھو حکومت کی کابینہ میں توسیع ہوگی، جس میں 14 وزرا حلف اٹھا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Dec 2019, 10:19 AM