مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: 916 امیدوار مجرمانہ پس منظر کے حامل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانےوالے امیدواروں میں سے جہاں 1007 کروڑپتی ہیں وہیں 916 کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانےوالے امیدواروں میں سے جہاں 1007 کروڑپتی ہیں وہیں 916 کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اسوسی ایشن فارڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر)انتخابی میدان میں اترنے والے 3112 امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کرنے کے کے بعد پایا کہ ان میں سے 916 امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
گذشتہ ریاستی انتخابات میں 2336 امیدواروں کا تجزیہ کیا گیا تھا جن میں پایا گیا تھا کہ 978 نے اپنے مجرمانہ مقدمات کی معلومات دی تھیں۔
اس مرتبہ الیکشن لڑنے والے تقریباً 600 (19فیصد) امیدواروں پر سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ سنہ 2014 کے انتخابات میں 537 (23فیصد)امیدواروں نے سنگین مقدمات کی معلومات نہیں دی تھیں۔

اے ڈی آر نے پارٹی کی بنیاد پر بھی امیدواروں کے مجرمانہ مقدمات کا تجزیہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے162 میں سے 96 (59فیصد)، کانگریس کے 147 میں سے 83 (57فیصد)، شیوسینا کے 124 میں سے 75 (61 فیصد)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے116 میں سے 73 (63فیصد)، مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس)کے 99 میں سے52 (49فیصد)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے 246 میں سے 52 (21فیصد)اور1359 آزاد امیدواروں میں سے 280 (21فیصد) نے اپنے حلف نامے میں درج مجرمانہ مقدمات کی فراہم کی ہیں۔
بی جے پی کے 59 امیدواروں (36 فیصد)، کانگریس کے 44 (30فیصد)، شیوسینا کے 59 (48 فیصد)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے 40 (35فیصد)، مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے 34 (34 فیصد)، بی ایس پی کے41 (17 فیصد) اور 193 آزاد امیدواروں نے سنگین مجرمانہ مقدمات کا اقرار کیا ہے۔

اے ڈی آر کے مطابق کل 67 امیدواروں پر خواتین کے خلاف مجرمانہ مقدمات چل رہے ہیں تو چار امیدواروں کے خلاف جنسی زیادتی (ریپ) کا معاملہ درج ہے۔ علاوہ ازیں 19 امیدواروں پر قتل کے مقدمات چل رہے ہیں۔الیکشن لڑنے والے 27 امیدوار ایسے ہیں کہ جنھیں مختلف مقدمات کے تحت سزاسنائی جا چکی ہے تاہم وہ سیاست میں قسمت آزما رہے ہیں۔
مہاراشٹر میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں میں سے 1007 کروڑپتی ہیں۔ گذشتہ الیکشن کے دوران 1059 کروڑ پتی امیدواروں نے الیکشن لڑا تھا۔ کروڑپتی امیدواروں میں سب سے زیادہ بی جے پی کی جانب سے انتخابی میدان میں ہیں۔ کانگریس کے 147، شیوسینا کے 116، این سی پی کے 101 اور ایم این ایس کے 52 امیدوار کروڑپتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Oct 2019, 9:47 PM