مہاراشر: خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7454 نئے کیسز، 113ہلاکتیں، اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7454 نئے کیسز اور جان لیوا وبا سے مزید 113 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7454 نئے کیسز اور جان لیوا وبا سے مزید 113 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے دی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کورونا وائرس سے حالات لگاتاربگڑ رہے ہیں۔

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی معلومات کے مطابق، خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 1493 نئے کیسز اور 24 اموات ہوئیں۔ اس کے بعد ضلع لاتور میں 1421 نئے کیسز اور 28 اموات، ضلع ناندیڑ میں 1335 نئے کیسز اور 15 اموات، ضلع بیڈ میں 1122 نئے کیسز اور 9 اموات، ضلع عثمان آباد میں 662 نئے کیسز اور 10 اموات، ضلع پربھنی میں 573 نئے کیسز اور 16 اموات، ضلع جالنا میں 521 نئے کیسز اور 2 اموات اور ضلع ہنگولی میں 291 نئے کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔


اسی عرصے کے دوران ریاست مہاراشٹر میں کل کے مقابلے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی اور 58924 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3898262 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید 351 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60824 ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران، 52412 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3159240 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔