مہاراشٹر: اورنگ آباد میں کپڑے کی دکان میں خوفناک آتشزدگی، 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک

فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم اس واقعہ میں 7 افراد کی جان چلی گئی۔ پولیس کمشنر منوج لوہیا نے بتایا کہ آگ درزی کی دکان میں لگی، جس کی دوسری منزل پر لوگ رہتے تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر کے اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نکر) کے چھاؤنی علاقے میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق صبح 4 بجے ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم اس کے باوجود اس آگ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

اورنگ آباد کے کمشنر منوج لوہیا نے بتایا کہ آگ عالم درزی کی دکان میں لگی اور لوگ اس کی دکان کے اوپر والے فرش پر رہتے تھے۔ تاہم آگ اوپر تک نہیں پہنچی تھی اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے دکان میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد ہی تمام مرنے والوں کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔


اے بی پی ماجھا پر شائع رپورٹ کے مطابق، جس عمارت میں آگ لگی وہ تین منزلہ ہے۔ عمارت کے مالک اسلم شیخ اپنی فیملی کے ساتھ گراؤنڈ فلور پر رہتے ہیں، جہاں کپڑے کی دکان بھی موجود تھی۔ متوفی خاندان دوسری منزل پر رہتا تھا اور دو دیگر تیسری منزل پر رہتے تھے۔ اسی دوران آج صبح ساڑھے تین بجے کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شدید روپ اختیار کرنے کے بعد عمارت میں رہنے والے لوگوں کو اطلاع دی گئی اور انہیں جگایا گیا۔ دریں اثنا، پہلی اور تیسری منزل پر موجود لوگوں کو بچا لیا گیا تاہم دوسری منزل پر موجود افراد غالباً بے دار نہیں ہوئے اور ان کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔