مہاراشٹر: خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 638 نئے کیسز اور 39 اموات درج

تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 151 نئے کیسز اور 15 اموات درج کی گئی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 638 نئے کیسز اور 39 اموات درج کی گئی ہیں۔ طبی حکام نے یہ معلومات بدھ کے روز دی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 151 نئے کیسز اور 15 اموات درج کی گئی ہیں۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 145 اور 9 اموات، بیڈ میں 132 نئے کیسز اور 6 اموات، جالنا کے 37 نئے کیسز اور 6 اموات، ناندیڑ میں 116 کیسز اور 2 اموات، عثمان آباد میں 24 نئے کیسز اور ایک موت ہوئی ہے جبکہ پربھنی میں 25 اور ہنگولی میں 8 نئے کیس سامنے آئے اور کوئی موت نہیں ہوئی۔

دریں اثنا ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10,891 نئے کیسز درج ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 58,52,891 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 295 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی کل تعداد 1,01,172 درج کی گئی ہے۔ ریاست میں مزید 16,577 کورونا مریضوں کے ٹھیک ہوجانے کے بعد بازیاب افراد کی مجموعی تعداد 55,80,925 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بازیابی کی شرح 95.35 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.73 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔