مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا کے 629 معاملے، ایک موت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے 44,388 نئے معاملے درج کیے گئے، جس سے متاثرین کی کل تعداد 69,20,044 ہوگئی۔ مزید 12 افراد کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد 1,41,639 ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں 629 نئے کووڈ- 19 معاملے اور ایک کی موت درج کی گئی ہے، صحت حکام نے پیر کو اطلاع دی۔ تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں سے یو این آئی کے ذریعہ جمع کئے گئے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور ضلع میں 108 معاملے اور ایک موت کے بعد اورنگ آباد میں 234 معاملے، ناندیڑ ضلع میں 147، پربھنی میں 46، جالنا میں 35، بیڑ میں 234 معاملے درج ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمان آباد میں 32 اور ہنگولی میں 4 معاملے سامنے آئے۔

دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ-19 کے 44,388 نئے معاملے درج کیے گئے، جس سے متاثرین کی کل تعداد 69,20,044 ہوگئی۔ ریاست میں مزید 12 افراد کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد 1,41,639 ہوگئی۔ دریں اثنا، ریاست میں 15,351 مریض صحت یاب ہوئے، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 65,72,432 ہوگئی۔ صحت یاب ہونے کی شرح فی الحال 94.98 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔


صحت کے حکام نے بتایا کہ اس وقت مہاراشٹر میں 2,02,259 زیر علاج مریض ہیں جن کا مختلف کووڈ-19 مراکز اور اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ دریں اثنا، ریاست میں اومیکرون ویرینٹ کے 207 نئے معاملے درج ہوئے، جن کی تعداد 1216 تک پہنچ گئی۔ حکام نے مزید کہا کہ اب تک 454 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔