مہاراشٹر: کورونا سے 3 ماہ میں 5537 اموات، روزانہ اوسطاً 62 افراد ہلاک

ممبئی میں پہلی موت کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 3167 تک پہنچ گئی ہے، یہاں روزانہ اوسطاً 35 کے قریب اموات ہوئی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: 17 مارچ کو ممبئی میں کورونا سےہوئی پہلی موت کے ٹھیک 3 ماہ بعد کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5537 ہو چکی ہے، ممبئی کے کستوربا اسپتال میں فوت ہونے والے 64 سالہ شخص کی پہلی کووڈ-19 کی موت 17 مارچ کو ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا گیا اور ٹھیک 3 ماہ بعد یہ تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان 3 ماہ کے دوران مہاراشٹرا میں اوسطاً روزانہ لگ بھگ 62 افراد اس بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ممبئی میں پہلی موت کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 3167 تک پہنچ گئی ہے، یہاں روزانہ اوسطاً 35 کے قریب اموات ہوئی ہیں۔ 15 جون تک کویوڈ۔19 کی صورتحال قابل برداشت سمجھی گئی تھی، لیکن 16 جون کو جب ریاستی حکومت کی جانب سے پچھلے چند ہفتوں میں غیر مصدقہ اموات کے اعداد و شمار کو ازسرنو ترتیب دیا گیا تو ریاست میں حیرت انگیز طور پر یہ تعداد 4128 سے بڑھ کر 5537 تک جا پہنچی۔ اسی کے ساتھ ریاست کے محکمہ صحت نے 16 جون کو اعداد و شمار از سر نو ترتیب دینے کے بعد یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ابھی بھی 284 اموات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ پھیلاؤ کے لحاظ سے ریاست میں 9 مارچ کو صرف 2 کووڈ 19 مثبت واقعات سامنے آئے تھے جو روزانہ اوسطاً 1260 کے حساب سے بڑھ کر آج 113445 ہو گئے ہیں۔


17 مارچ کو پہلے مریض کی موت کے ایک ماہ بعد ریاست میں 17 اپریل کو 201 اموات اور 3320 مریضوں کا اندراج ہوا تھا جو 17 مئی تک 10 گنا بڑھ کر 33053 ہو گیا۔ اور 17 جون تک یہ تعداد 113445 تین گنا سے زیادہ ہوچکی تھی۔ اور آج تک 5537 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ فی الحال مہاراشٹر نے کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس میں 99467 مریض ہیں اور ریاست برطانیہ کے مقابلے میں روزانہ مزید کیسوں میں اضافہ ہو ریا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں بھی ناقابل یقین حد تک مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 50.99 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ 15 جون تک مرنے والوں کا فی صد صرف 3.70 فیصد تھا جو 16 جون کو اچانک 4.08 فیصد تک بڑھ گیا۔ تاہم، ریاستی حکومت کی کاوشوں کے ساتھ عالمی اوسط (5.52) کے مقابلے میں اور قومی اوسط (2.89) کے قریب ہی رہی۔ اور یہ آہستہ آہستہ 3.70 فیصد پر آ گئی۔ تاہم، کل کے نئے سرے سے ترتیب دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یہ ایک بار پھر تیزی سے بڑھ کر 4.08 فیصد ہو گیا ہے۔


31 مارچ تک لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کے دوران ریاست میں ممبئی کی 7 اموات اور 151 مریضوں کے بشمول 10 اموات اور 302 مریض ریکارڈ ہوئے۔ دوسرے لاک ڈاؤن تک، 15 اپریل تک ریاست میں مریضوں میں 2916 مریضوں اور 187 اموات کا اندراج کیا گیا جس میں کی 114 اموات اور 1896 مریض شامل ہیں۔ چونکہ تیسرا لاک ڈاؤن 30 اپریل تک جاری تھا۔ ممبئی میں 290 اموات اور 70161 کیسوں سمیت 10498 مریضوں کے ساتھ 459 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

16 جون کے بعد لاک ڈاؤن میں دی گئی چھوٹ کے بعد سے کووڈ 19 نے ریاست کے تمام 36 اضلاع میں تیزی سے اپنے پیر پھیلائے۔ ممبئی بھارت کے "کورونا کیپیٹل" کے طور پر ابھرا ہے جس میں 3167 اموات اور 60228 مریضوں پائے گئے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں 53217 مریض اور 2370 ہوئی ہیں۔


ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (تھانہ ڈویژن۔ ممبئی ، تھانہ ، پالگھر اور رائے گڑھ اضلاع) میں 84121 مریض اور 3976 اموات ہوئی ہیں ، اس کے بعد پونے ڈویژن (پونے، شولا پور، ستارا اضلاع) میں 15603 مریض اور 806 اموات کا اندرج کیا گیا ہے۔ اسی طرح برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے دائرہ اختیار میں، ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی، دھاروی میں اب تک 77 اموات ہو چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔