الیکشن کمیشن پر قتل کا چارج لگے، کورونا کی دوسری لہر کے لئے ذمہ دار: جسٹس بنرجی

مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران پر اگر قتل کا چارج لگایا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں جاری کورونا کے قہر کے بیچ مدراس ہائی کورٹ میں ایک سنوائی کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہی کورونا کی دوسری لہر کے لئے ذمہ دار ہے، کیونکہ اس نے کورونا کے بڑھتے بحران کے دوران بھی انتخابی جلسوں اور ریلیوں کو نہیں روکا۔

آج تک پر شائع خبر کے مطابق مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس بنرجی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن ہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےافسران پر اگر قتل کا چارج لگایا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔


الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا کہ کمیشن نے کووڈ گائڈ لائنس پر عمل کرایا اور ووٹنگ کے دن تمام ضابطوں پر عمل کیا گیا، اس پر عدالت نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جب انتخابی تشہیر ہو رہی تھی تو کیا الیکشن کمیشن دوسرے پلانیٹ پر تھا۔ عدالت نے سختی کے ساتھ کہا کہ اگر 2 مئی کو گنتی کے دوران گائیڈ لائنس پر عمل نہیں کیا گیا اور اس کا بلو پرنٹ تیار نہیں کیا گیا تو وہ ووٹوں کی گنتی رکوا دے گا۔

واضح رہے سنوائی کے دوران عدالت نے کہا کہ صحت کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اسے یہ یاد دلانا پڑ رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس وقت حالات ایسے ہیں کہ انسان کو زندگی کی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ وہ سکریٹری صحت کے ساتھ مل کر گنتی کے دن کے لئے منصوبہ تیار کریں اور اس منصوبہ کو 30 اپریل تک پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔


واضح رہے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے دوران کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب حالات یہاں پہنچ گئے ہیں کہ دنیا ہماری مدد کر رہی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کی نئے معاملہ اس وقت سب سے زیادہ ہیں اور یومیہ اموات میں بھی ہندوستان سب سے اوپر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔