مدھیہ پردیش: آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت، چھ زخمی

وہیں پالی کے رہنے والے گڈو یادو (25) اور بابو سنگھ (25) کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جب کہ چھ دیگر جھلس گئے، جن میں سے چار کو دموہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چھترپور: مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کی بکسوہا تحصیل کے تحت گاؤں پالی میں بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چار کو علاج کے لیے دموہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھتر پور ضلع کی بکسوہا تحصیل کے تحت گاؤں پلی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس شجرکاری کے کام میں محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مزدور وہاں موجود تھے۔

تبھی کل شام اچانک تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے سے مزدور اور ملازمین وہاں کھڑی ٹرالی کے نیچے گھس گئے۔ اس دوران ٹرالی کے اوپر اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہاں موجود مزدور اور ملازمین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دموہ کے ضلع اسپتال لایا گیا۔


وہیں پالی کے رہنے والے گڈو یادو (25) اور بابو سنگھ (25) کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جب کہ چھ دیگر جھلس گئے، جن میں سے چار کو دموہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔