شیوراج حکومت پر ریاستی خواتین کمیشن نے لگایا سنگین الزام

مدھیہ پردیش ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن شوبھا اوجھا نے میڈیا سے کہا کہ انہیں چیئر پرسن کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، لیکن حکومت کمیشن کو کام نہیں کرنے دے رہی۔

شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئر پرسن شوبھا اوجھا نے آج الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کمیشن کو کام نہیں کرنے دے رہی ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن محترمہ اوجھا نے یہاں میڈیا سے کہا کہ انہیں چیئر پرسن کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، لیکن کمیشن کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ کمیشن خواتین سے متعلق معاملات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، لیکن افسران تعاون فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے کمیشن کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس نے مزید الزامات عائد کئے۔

ادھر ریاستی بی جے پی کی خاتون لیڈر نیہا بگا نے کہا کہ محترمہ اوجھا اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اپنے عہدے کا استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے ان کی تقرری سے متعلق سوالات اٹھا تے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر التوا ہے۔ محترمہ بگا نے کہا کہ کانگریس لیڈروں کے خواتین کی توہین سے متعلق بہت سے معاملات سامنے آئے ہیں، لیکن اس وقت محترمہ اوجھا نے کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔