مدھیہ پردیش: ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری کرنے والے سات ملزم گرفتار

پنکج کے گھر سے پولیس نے ریمڈیسیور انجیکشن کے 4 خالی (بوتل)، سیفٹی سونے انجیکشن کے 8 خالی وائل اور 10 بھرے وائل اور دیگر کچھ سامان ضبط کیے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رتلام: مدھیہ پردیش کے رتلام کے ایک نجی اسپتال میں ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری میں ملوث ایک خاتون سمیت سات ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 25 اپریل کی رات یہاں اسی فیٹ روڈ واقع جیوانش اسپتال میں تعینات اتسو نائک کو ریمڈیسیور کا انجیکشن تیس ہزار روپے میں بیچتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ ملزم سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جیوانش اسپتال کے ملازم یشپال راٹھور سمیت مندسور کے رہنے والے پرنو جوشی کو کل گرفتار کیا گیا ہے۔ یشپال ریمڈیوسیور انجیکشن 25 ہزار روپے میں پرنو سے خریدتا تھا اور اسے تیس ہزار روپے میں بیچتا تھا۔

اس معاملے میں پرنو جوشی سے ملی معلومات پر ضلع اسپتال میں او پی ڈی میں پرچی کاٹنے والے گرام سیجاوتا کے رہنے والے گوپال مالوئے کو اس کے گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے پاس سے انجیکشن بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں روہت پرجاپتی، پنکج پرجاپتی اور رینا پرجاپتی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پنکج کے گھر سے پولیس نے ریمڈیسیور انجیکشن کے 4 خالی (بوتل)، سیفٹی سونے انجیکشن کے 8 خالی وائل اور 10 بھرے وائل اور دیگر کچھ سامان ضبط کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔