مدھیہ پردیش: ٹیرر فنڈنگ معاملے پر کئی جگہ چھاپہ ماری، ایک کاروباری حراست میں

جانچ ایجنسی این آئی اے کو شبہ ہے کہ ممنوعہ تنظیم پی ایف آئی کی فنڈنگ میں کچھ لوگوں کا ہاتھ رہا ہے، اسی کی وجہ سے تقریباً 7 گھنٹے تک ایک کاروباری کے گھر والوں سے ایجنسی نے پوچھ تاچھ کی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ٹیرر فنڈنگ کو لے کر ملک کے دیگر حصوں کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ راجدھانی بھوپال میں جہاں ایک کنبہ کے دو اراکین سے پوچھ تاچھ کی گئی، وہیں اے ٹی ایس نے نیمچ میں ایک کاروباری کو حراست میں لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق این آئی اے نے بھوپال کے علاوہ کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ بھوپال کے کھانو گاؤں میں ایک کنبہ کے دو اراکین سے ایجنسی افسران نے پوچھ تاچھ کی۔

جانچ ایجنسی کو اندیشہ ہے کہ ممنوعہ تنظیم پی ایف آئی کی فنڈنگ میں کچھ لوگوں کا ہاتھ رہا ہے۔ اسی کی وہج سے تقریباً 7 گھنٹے تک جانچ ٹیم نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی اور کاغذات کو بھی کھنگالا۔ اس کے بعد جانچ ایجنسی کی ٹیم چلی گئی۔


اے ٹی ایس نے مرکزی جانچ ایجنسی کی اطلاع کی بنیاد پر نیمچ ضلع میں ٹیرر فنڈنگ معاملے میں ایک کاروباری کو حراست میں لیا ہے۔ اس کاروباری پر الزام ہے کہ اس نے حوالہ کے ذریعہ بڑی رقم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے جی ایس ٹی کے فرضی بلوں کا بھی سہارا لیا ہے۔ اس سے گزشتہ تین دنوں سے اے ٹی ایس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔