بی جے پی امیدوار کو ووٹ مانگنا پڑا بھاری، رکن اسمبلی جان بچا کر بھاگے

ناراض گاؤں والوں کو بی جے پی کارکن سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بی جے پی کارکنوں اور گاؤں والوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی، گاؤں والوں نے ممبر اسمبلی سمیت بی جے پی کارکنوں کو گھیر کر پیٹنا شوع کردیا۔

مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں ووٹ مانگنے پہنچے بی جے پی ممبر اسمبلی کا گاؤں والوں نے دوڑایا
مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں ووٹ مانگنے پہنچے بی جے پی ممبر اسمبلی کا گاؤں والوں نے دوڑایا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں عوام سے ووٹ مانگنے جا رہے بی جے پی ممبر اسمبلی اور ان کے کارکنوں کو اس وقت شرمندگی اٹھانی پڑی جب وہ عوام سے ووٹ مانگ رہے تھے، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس پلے بھی سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کے ساتھ اس طرح واقعے رونما ہوچکے ہیں، بلکہ یوں کہا جائے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے امیدواروں کو ہر جگہ لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تازہ معاملہ شاجاپور کے دُوپاڑا گاؤں میں پیش آیا ہے۔ جہاں ووٹ مانگنے پہنچے موجودہ رکن اسمبلی اور بی جے پی امیدوار ارون بھيماود گاؤں والوں سے پٹتے-پٹتے بچے۔ خبروں کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے ناراض گاؤں والوں نے ایم ایل اے کو سیاہ پرچم بھی دکھائے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ووٹ مانگنے پہنچے بی جے پی ممبر اسمبلی ارون بھيماود اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے، اس دوران بی جے پی کے کچھ کارکن گاؤں والوں کو سمجھانے کے لئے کار سے نیچے اترے۔ ناراض گاؤں والوں کو بی جے پی کے کارکن سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران بی جے پی کے کارکنوں اور گاؤں کو درمیان کہا سنی ہوگئی، ناراض گاؤں والوں نے ممبر اسمبلی سمیت بی جے پی کارکنوں کو گھیر کر پیٹنا شوع کردیا۔ ان لوگوں نے بی جے پی کے كارکنوں کو لاٹھی-ڈنڈوں سے جم کر پیٹا اور ان پر پتھر بھی پھینکے۔

گاؤں والے جب لاٹھی-ڈنڈوں سے بی جے پی کے کارکنان کو پیٹ رہے تھے اس وقت بی جے پی ممبر اسمبلی ارون بھیماود گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ہنگامہ بڑھتے دیکھ ممبراسمبلی کا ڈرائیور انہیں لے کر بھاگنے لگا، مشتعل گاؤں والوں نے بی جے پی ممبر اسمبلی کی گاڑی پر پتھراؤ شروع کردیا۔ گاؤں والوں کے درمیان پھنسے بی جے پی ممبر اسمبلی بڑی مشکل سے نکلنے میں وہاں سے کامیاب ہوئے۔ خبروں کے مطابق گاؤں والوں میں ایک شخص جو خود کو بی جے پی کا کارکن بتا رہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ وہ کئی بار ممبر اسمبلی کے پاس کام لے کر پہنچا، لیکن انہوں نے اس کا کام نہیں کیا۔

لال گھاٹی پولس کے مطابق گزشتہ روز ہفتے کی شام دُوپاڑا گاؤں میں بی جے پی ممبر اسمبلی ارون بھيماود ووٹ مانگنے کے لئے پہنچے تھے، اسی دوران تنازعہ ہو گیا۔ لال گھاٹی کے ٹي آئی کےکے چوبے نے بتایا کہ اس ہنگامے میں ایک طرف کے تین اور دوسری طرف کے 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ممبر اسمبلی ارون بھيماود کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گاؤں والوں کی طرف سے بھی معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Nov 2018, 2:09 PM