ایم پی: کمل ناتھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، کسانوں کو پنشن فراہم کرنے کا اعلان

مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت نے 60 سال سے زیادہ عمر کے کسانوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ پنشن دینا کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے سے تقریباً 10 لاکھ کسان فیضیاب ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت نے کسانوں کی قرض معافی کے بعد انہیں ایک اور تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے کسانوں حق میں پنشن فراہم کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت 60 سال سے زایدہ عمر کے کسانوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ بطور پنشن ادا کرے گی۔ حکومت کے اس فیصلہ سے ریاست کے تقریباً 10 لاکھ کسان فیضیاب ہوں گے۔ حالانکہ اس منصوبہ سے سرکاری خزانہ کو 1200 کروڑ روپے سالانہ کا اضافہ خرچ برداشت کرنا ہوگا۔

قبل ازیں حکومت سازی کے 2 گھنٹوں کے اندر ہی قرض معافی سے متعلق فائل پر دستخط کر کے کانگریس حکومت کسانوں کو بڑی راحت فراہم کر چکی ہے۔ قرض معافی کے تحت کسانوں کا دو لاکھ روپے تک کا قرض معاف کر دیا گیا ہے۔

ریاست میں حکومت سازی سے قبل انتخابی ریلیوں سے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی قرض معافی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی 10 دن کے اندر قرض معاف کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے کسانوں سے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ ان کی بہتری کے لئے جو ممکن ہو سکے گا وہ کانگریس کی حکومت قدم اٹھائے گی۔

راہل گاندھی کے وعدے کے مطابق ریاست میں کمل ناتھ حکومت لگاتار کسانوں کو راحت دینے کے لئے قدم اٹھا رہی ہے۔ اس تعلق سے کمل ناتھ افسران کے ساتھ میٹنگیں کر رہے ہیں تاکہ کسانوں کو جلد از جلد راحت فراہم کی جا سکے۔ آنے والے دنوں میں کسانوں کو راحت پہنچانے کے لئے کمل ناتھ کی حکوت کچھ اور بھی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔