مدھیہ پردیش: کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کا انتقال

مدھیہ پردیش کے سینئر کانگریس کے رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کا حرکت قلب کے بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔ سولنکی کے والد شیو بھانو سولنکی سابق نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے تھے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سینئر کانگریس کے رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کا حرکت قلب کے بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔ سولنکی کے والد شیو بھانو سولنکی سابق نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے سولنکی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان دُرگیش شرما نے بتایا کہ 60 سالہ سولنکی کا حرکت قلب کے بند ہونے کے سبب اتوار کے روز بھوپال میں انتقال ہو گیا۔ سولنکی پیشہ سے پائلٹ تھے اور پائیونیئر فلائنگ اکادمی کے سابق چیئرمین تھے۔ سولنکی ایک قدآور قبائلی رہنما تھے۔


سولنکی کے انتقال پر کمل ناتھ نے کہا، ’’سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ہے۔ غمزدہ اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت۔ خدا انہیں اپنے قدموں میں مقام دے اور اہل خانہ کو اس تکلیف کو برداشت کرنے کی قوت فراہم کرے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔