مدھیہ پردیش: وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے کی حیوانیت کا شکار نوجوان کی عزت افزائی، پیر دھوکر معافی مانگی

حال ہی میں ایک قبائلی نوجوان کے اوپر پیشاب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس معاملے میں ملزم مبینہ بی جے پی لیڈر پرویش شکلا کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کے گھر کو بلڈوز کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بھوپا: مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی میں ظلم کا شکار بننے والا قبائلی نوجوان دشمت جمعرات کی صبح وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچا جہاں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس کے پاؤں دھوئے اور معافی بھی مانگی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک قبائلی نوجوان کے اوپر کھلے عام پیشاب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس معاملے میں ملزم مبینہ بی جے پی لیڈر پرویش شکلا کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کے گھر کو بلڈوز کر دیا گیا۔


پرویش شکلا پر این ایس اے کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ چوہان نے نہ صرف اپنے جذبات کا اظہار کیا بلکہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

اسی سلسلے میں جمعرات کو دشمت وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ نے ان سے بات کی، ان کے پاؤں دھوئے اور معافی بھی مانگی۔ صرف اتنا ہی نہیں بعد میں وزیر اعلیٰ چوہان نے دشمت کی عزت افزائی بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔