مدھیہ پردیش: بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج

مدھیہ پردیش کے بی جے پی امیدوار رمیش دوبے کے خلاف پولس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیے جانے کے بعد کیس درج کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چھندواڑا: مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کی چورئی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے خلاف پولیس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چورئی اسمبلی سیٹ سے امیدوار رمیش دوبے کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ وہ درخواست داخل کرتے وقت مقررہ تعداد سے زیادہ حامیوں کے اپنے ہمراہ پیٹھا سین افسر کے کمرے میں داخل ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ کلیکٹوریٹ میں میں نامزدگی فارم جمع کرنے کے وقت بی جے پی امید کے ساتھ ان کے 20 حامی بھی پیٹھا سین افسر کے کمرے میں داخل ہوئے تھے جبکہ ضابطے کے مطابق وہ صرف چار حامی ہی لے جاسکتے تھے۔ پیٹھا سین افسر میگھا شرما نے پولیس کو بھیجی گئی رپورٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی پولیس کو بھیج دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Nov 2018, 12:11 PM