مدھیہ پردیش: گھروں پر کانگریس کے جھنڈے دیکھ کر بھڑکے بی جے پی لیڈر، سرکاری سہولیات ختم کرنے کی دھمکی!

مدھیہ پردیش میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی کے میئر عہدے کے امیدوار علاقہ کے گھروں پر کانگریس کا جھنڈا لگا ہوا دیکھ کر بھڑک اٹھے اور ان گھروں کے لوگوں کی سرکاری سہولیات بند کرنے کی دھمکی دینے لگے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی کے میئر عہدے کے امیدوار علاقہ کے گھروں پر کانگریس کا جھنڈا لگا ہوا دیکھ کر بھڑک اٹھے اور ان گھروں کے لوگوں کی سرکاری سہولیات بند کرنے کی دھمکی دینے لگے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو رتلام نگر نگم انتخاب میں بی جے پی کے میئر عہدے کے امیدوار پرہلاد پٹیل کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کے رور پرہلاد پٹیل ضلع کے ایک علاقہ میں تشہیر کر رہے تھے۔ پارٹی کارکنان اور مقامی افراد سے خطاب کرنے کے دوران انہوں نے دیکھا کہ کچھ گھروں پر کانگریس کے چھنڈے لگے ہوئے ہیں۔


گھروں پر کانگریس کے جھنڈے لگے دیکھ کر بی جے پی لیڈر پرہلاد پٹیل آگ بگولہ ہو گئے اور نہیں ان گھروں کی تصویر لینے کو کہتے ہوئے انہیں سرکاری سہولیات سے محروم کرنے کی دھمکی دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پٹیل یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ’’اگر 5-10 لوگ ہمیں ووٹ نہیں دیتے تو کوئی بات نہیں۔ تصویر کلک کریں اور انہیں تمام سہولیات سے محروم کریں۔‘‘

تاہم، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پٹیل نے دعویٰ کیا کہ انہیں بدنام کرنے کے لئے ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ پٹیل نے کہا، ’’میں نے ضلع پولیس سے معاملہ کی جانچ کرنے کی درخواست کی ہے۔ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے، اسے سزا ملنی چاہئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔