مدھیہ پردیش: بی جے پی امیدوار کی بیوی نے تقسیم کئے نوٹ، معاملہ درج

چھترپور کے بڑا ملیہرا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی کے خلاف ووٹروں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے شکایت کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آے اے این ایس</p></div>

آے اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع کے بڑا ملیہرا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی کے خلاف ووٹروں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے شکایت کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے۔

گل گنج پولیس تھانہ میں درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کی صبح بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی نے کارتک اسنان کرنے والی خواتین کو گرام دیواستھان گوال بابا کھاندیا میں بطور تحفہ سامان اور سو سو روپے تقسیم کئے ہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس کی جانچ کی گئی۔


رپورٹ کے مطابق جانچ کرنے پر واقعہ درست پایا گیا، جس کی بنیاد پر ریٹرننگ آفیسر اسمبلی حلقہ بڑا ملیہرا کو تحقیقات سونپی گئیں۔ اس واقعہ کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ پولیس نے بی جے پی کے امیدوار کی بیوی کے خلاف مقدمی درج کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔