مدھیہ پردیش: 208 پرائیویٹ اسکولوں اور 117 ہیڈماسٹرس پر ایکشن، طلبا کا رجسٹریشن نہ کرنے پر ہوئی کارروائی

مرینا ضلع کے اسکولی طلبا کا ایجوکیشن پورٹل یو ڈائس پر رجسٹریشن دکھائی نہیں دے رہا تھا، اس کی شکایت اسکول ہیڈماسٹرس سے کی گئی، لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر معاملہ ضلع کے ایجوکیشن سنٹر تک پہنچ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ضلع ایجوکیشن افسر، ضلع مورینا</p></div>

ضلع ایجوکیشن افسر، ضلع مورینا

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے تقریباً 47000 طلبا کا ’یو ڈائس‘ پر رجسٹریشن دکھائی نہ دینے پر ضلع ایجوکیشن سنٹر نے ہیڈماسٹرس اور اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈماسٹرس پر ضروری کارروائی اور پرائیویٹ اسکولوں کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دراصل ایجوکیشن سنٹر کی طرف سے معاملے کی تفتیش کے بعد 117 ہیڈماسٹرس پر شکنجہ کسا گیا ہے اور ان پر کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 208 پرائیویٹ اسکولوں کی منظوری ختم کرنے کے لیے ان سبھی کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ بھی جاری کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی تک 47000 طلبا کا رجسٹریشن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اس وجہ سے وہ سبھی طلبا انتظامیہ کی طرف سے پیش کردہ منصوبوں کا فائدہ وقت پر نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔


اس درمیان ضلع کے پروجیکٹ کوآرڈنیٹر ہریش کمار تیواری کا کہنا ہے کہ یہ ڈاٹا کمپائل نہ ہونے کی وہج سے طلبا کی پروفائل، اسکول کی پروفائل اور ٹیچر کی پروفائل کا کام بھی پورٹل پر مکمل نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں کو ملنے والے منصوبے صحیح طریقے سے استعمال نہیں ہو پا رہے ہیں۔ یہ کام تین دنوں میں بھی پورا نہیں کیا گیا جس کے بعد اب ان پرائیویٹ اسکولوں اور ہیڈماسٹرس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق اس کارروائی کے دائرے میں پورسا ڈیولپمنٹ بلا کے 9 سرکاری و 28 غیر سرکاری اسکول، انباہ ڈیولپمنٹ بلاک کے 19 سرکاری و 30 غیر سرکاری اسکول، مرینا ڈیولپمنٹ بلاک کے 37 سرکاری و 95 غیر سرکاری، جورا ڈیولپمنٹ بلاک کے 17 سرکاری و 30 غیر سرکاری اسکول، کیلارس ڈیولپمنٹ بلاک کے 6 سرکاری و 16 غیر سرکاری اسکول، پہاڑ گڑھ ڈیولپمنٹ بلاک کے 13 سرکاری و 3 غیر سرکاری اسکول، سبل گڑھ ڈیولپمنٹ بلاک کے 16 سرکاری و 6 غیر سرکاری اسکول کی منظوری ختم کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔