مدھیہ پردیش: جبل پور واقع اسپتال میں شدید آتشزدگی، اب تک تقریباً 10 افراد ہلاک

آتشزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ اس درمیان اسپتال سے مریضوں کو نکال کر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے جبل پور واقع ایک اسپتال میں شدید آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک تقریباً 10 افراد کی موت ہو چکی ہے اور کچھ افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے 10-9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں اسپتال کے ملازم بھی ہو سکتے ہیں۔

آگ لگنے کا واقعہ جبل پور کے چنڈال بھاٹا علاقے میں موجود نیو لائف ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں لگی ہے۔ اس واقعہ کے بعد چاروں طرف افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آتشزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ اس درمیان اسپتال سے مریضوں کو نکال کر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ نومبر 2021 میں بھوپال واقع کملا نہرو اسپتال کے چلڈرنس وارڈ میں بھی آگ لگ گئی تھی۔ اس آتشزدگی واقعہ میں چار بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ بعد ازاں کملا نہرو اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت تین طبی افسران کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔