مدھیہ پردیش: بھِنڈ-گوالیار شاہراہ پر بس اور کنٹینر میں تصادم، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک

اس دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک خاتون سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں، کئی افراد زخمی ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

گوالیار: مدھیہ پردیش میں بھند-گوالیار ہائی وے پر آج صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک بس اور کنٹینر میں تصادم ہو گیا۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں، کئی افراد زخمی ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ گوہد تھانے کے ڈانگ بیرکھڑی کے قریب پیش آیا۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے حادثے کے بعد افسوس کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر آفس نے ٹویٹ کر کے کہا، ’’وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے ضلع بھنڈ میں گوہد ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں 7 قیمتی جانوں کی بے وقت ضیائع پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج نے خدا سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار اہل خا نہ کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘


چیف منسٹر آفس نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ شیوراج کی جانب سے متاثرین کو مناسب مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیرا علیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والے 15 شہریوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔ ساتھ ہی مقامی انتظامیہ کی طرف سے امدادی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ریڈ کراس کی جانب سے زخمیوں کو فوری امداد کے طور پر 5000 روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔