ہماچل پردیش میں پاگل کتے نے گائے کو کاٹا، دودھ پینے والے 17 لوگ ہوئے بیمار، اسپتال میں داخل

بتایا جا رہا ہے کہ جس گائے کا دودھ ٹیچرس اور ٹرینی نے پیا تھا، اسے کچھ دنوں قبل ایک پاگل کتے نے کاٹا تھا۔ کتے کے کاٹنے کا اثر گائے میں نظر آنے لگا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

ہماچل پردیش کے ایک اسکول میں گائے کا دودھ پینے سے ٹیچر سمیت 17 بی ایڈ ٹرینی بیمار ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد سبھی وک علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔ فی الحال سبھی خطرے سے باہر بتائے جا رہے ہیں۔ معاملہ شملہ کے سولن-سباتھو روڈ پر واقع کوٹھی دیورا اسکول کا ہے۔ اسکول میں جوناجی علاقہ سے دودھ آیا تھا، جس نے پینے کے بعد ہی اچانک سے لوگ بیمار ہونے شروع ہو گئے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس گائے کا دودھ ٹیچرس اور بی ایڈ ٹرینی نے پیا تھا، اسے کچھ دنوں قبل ایک پاگل کتے نے کاٹا تھا۔ کتے کے کاٹنے کا اثر گائے میں نظر آنے لگ گیا تھا۔ اس دوران اس کا مالک کوٹھی دیورا اسکول میں دودھ دے آیا۔ ٹیچرس کے دودھ پینے کے بعد سبھی بیمار ہوتے چلے گئے۔ اچھی بات یہ رہی کہ کسی بھی طالب علم نے دودھ نہیں پیا تھا۔ دودھ پینے کے بعد بیمار ہوئے 17 اساتذہ اور ٹرینی کو سولن واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔


اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں سبھی مریضوں کو داخل کرایا گیا اور علاج شروع ہو گیا۔ ان میں سے کچھ کی طبیعت منگل کے روز اور کچھ کی طبیعت بدھ کے روز بگڑی تھی۔ سبھی کا علاج اور ٹیکہ کاری کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو اس سلسلے میں خبر تیزی کے ساتھ پھیلی، لیکن ابھی حالات بہتر نظر آ رہے ہیں۔ اس واقعہ سے سبھی حیران بھی ہیں۔ اب گائے میں ریبیز کی موجودگی سے متعلق جانچ کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ گائے کو کچھ دنوں پہلے ہی پاگل کتے نے کاٹا تھا۔ اس کے بعد سے گائے کچھ بے چین رہنے لگی تھی۔ وہ عجیب حرکتیں کر رہی ہے۔ حالانکہ اس بات پر کسی نے کچھ خاص طور نہیں کیا۔ دودھ پینے کے بعد لوگوں کی طبیعت خراب ہونے پر گائے کے مالک کی توجہ اس طرف گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔