لکھنؤ: اسمبلی کے گیٹ پر سب انسپکٹر کی خودکشی، سوسائڈ نوٹ میں یوگی سے کی یہ اپیل!

اسمبلی کے سامنے تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر نے جمعرات کے روز اپنی سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، سب انسپکٹر کا ایک سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں وزیر اعلیٰ یوگی سے اپیل کی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی کے سامنے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر نے جمعرات کے روز اپنی سرکاری پستول سے خود کو گولی مار خودکشی کر لی۔ سب انسپکٹر اسمبلی کے گیٹ نمبر 7 پر تعینات تھا اور گولی لگنے کے بعد آناً فاناً میں اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

لکھنؤ کے پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے بتایا کہ بنتھرا تھانے میں تعینات 53 سالہ پولیس سب انسپکٹر نرمل کمار چوبے کی ڈیوٹی اسمبلی کے گیٹ نمبر سات پر تھی۔


جمعرات سہ پہر تقرباً تین بجے اسمبلی پارک میں اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ اس پر وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اس کے پاس پہنچے تو نرمل کمار سنگین حالت میں پڑا ملا۔ گولی اس کی سرکاری پستول سے چلی تھی۔ فوری طورپر چوبے کو سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متوفی سب انسپکٹر نے اپنے پیچھے ایک سوسائڈ نوٹ چھوڑا ہے جس میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوبے کے پاس ملے سوسائڈ نوٹ وزیراعلیٰ کو لکھا تھا کہ وہ بیمار ہے اور جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوبے بنیادی طورسے وارانسی کے رہنے والے تھے۔ وہ 1987 میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں حضرت گنج پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Mar 2021, 10:11 PM