لکھنؤ: نواز دیوبندی ’خواجہ یونس ایوارڈ‘ سے سرفراز

نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ ’’شاعری کے ساتھ ڈاکٹر نواز دیوبندی کا تعلیم نسواں کے شعبہ میں جو تعاون ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

خواجہ یونس ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر نواز دیوبندی
خواجہ یونس ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر نواز دیوبندی
user

آس محمد کیف

ہندوستان کے مشہور شاعر اور اردو کے ماہر تعلیم ڈاکٹر نواز دیوبندی کو ان کی تعلیمی خدمات کے لیے ’خواجہ یونس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ نواز دیوبندی کو لکھنؤ میں منعقد ایک تقریب میں اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کے ہاتھوں ملا۔

قابل ذکر ہے کہ خواجہ یونس ایک مشہور ماہر تعلیم تھے، ان کے ذریعہ تقریباً 60 کتابیں لکھی گئی ہیں اور تقریباً 35 تعلیمی اداروں کے بانی بھی تھے۔ بہر حال، ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ ’’یہ پروگرام ارم گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ منعقد کیا گیا ہے جس سے تعلیم نسواں کے ذریعہ سماج میں ایک نئی بیداری آئے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’شاعری کے ساتھ ڈاکٹر نواز دیوبندی کا تعلیم نسواں کے شعبہ میں جو تعاون ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نواز دیوبندی خواتین میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کئی تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔‘‘


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ ’’جو شخص 35 تعلیمی اداروں کا بانی رہا ہو، اس شخصیت کے نام سے دیا جانے والا اعزاز ان کے لیے حوصلہ بخش اور قابل ترغیب منتر ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی کم و بیش 5000 سے زیادہ مشاعروں میں حصہ لے چکے ہیں۔ نواز دیوبندی اتر پردیش کے رام پور، سہارنپور سمیت کئی اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی چلا رہے ہیں۔ ’پہلی بارش‘ اور ’پہلا آسمان‘ ان کے اہم غزلوں کے مجموعے ہیں۔ 2016 میں وہ ’یش بھارتی ایوارڈ‘ سے بھی نوازے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔