راہل، پرینکا و سندھیا کے استقبال کے لئے یو پی کانگریس ہیڈ کوارٹر مزین

سینئر لیڈروں کے متوقع دورے کے پیش نظر راجدھانی لکھنؤ میں واقع کانگریس دفتر کو کافی سجایا و سنوارہ گیا ہے پارٹی کارکنوں نے سینئر لیڈروں کے شاندار استقبال کے لئے دفتر کو زیب و آرائش سے مزین کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کا جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کا انچارج بنائے جانے کے بعد پرینکا گاندھی کا کانگریس صدر راہل گاندھی و جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ فروری کے پہلے ہفتے میں اترپردیش دورے کے امکانات ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق نئی نامزد جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، کانگریس صدرراہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریڑی ومغربی اترپردیش کے انچارج جیوتی رادتیہ سندھیا فروری کے پہلے ہفتے میں کانگریس دفتر آئیں گے جہاں پر وہ آنے والے عام انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی حکمت عملی، پروگرام و پالیسی پر غوروخوض کرسکتے ہیں۔

سینئر لیڈروں کے متوقع دورے کے پیش نظر اترپردیش کے راجدھانی لکھنؤ میں واقع کانگریس دفتر کو کافی سجایا و سنوارہ گیا ہے پارٹی کارکنوں نے سینئر لیڈروں کے شاندار استقبال کے لئے دفتر کو زیب و آرائش سے مزین کردیا ہے۔

پرینکا گاندھی کے عملی سیاست میں داخلے کے باضابطہ اعلان نے کانگریس کارکنوں میں نئی جان پھونک دی ہے اور 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے شکست فاش کے بعد پارٹی کو ایک نئی طاقت ملی ہے۔

اگرچہ اس بات کے امکانات ہیں کہ پرینکا گاندھی 4 فروری کو لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی لیکن پارٹی ذمہ داروں کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان اس وقت کیا جائے گا جب پارٹی جنرل سکریٹری امریکہ سے وطن واپس آجائیں گی۔پرینکا گاندھی کے 7 فروری کو کمبھ جانے کے بھی امکانات ہیں۔

اس سے قبل عام انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر یو پی میں 10 فروری کو کانگریس کی ایک بڑی ریلی کی خبر گردش میں ہے لیکن پرینکا کے عملی سیاست میں اعلان کے بعد حالات پوری طرح سے تبدیل ہوگئے۔

پارٹی کے ریاستی ذمہ دار کے مطابق کانگریس نے راما بائی میدان کو راہل گاندھی کے لئے 10 فروری کو بک کرا لیا ہے۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس کی اجازت ملنے کے بعد بھی ابھی پارٹی نے اس کی فیس کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔