انوسٹر سمٹ میں کروڑوں گنوائے، اب عوام سے وصولنے کا منصوبہ: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بسوں کا کرایہ 24 فیصدی بڑھا کر بی جے پی حکومت نے گلوبل انوسٹر سمٹ کا خرچ عوام کی جیب سے نکالنا چاہتی ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ انوسٹر سمٹ میں واہ واہی لوٹنے کی کوشش میں کروڑوں گنوانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے اب عوام سے وصولی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ بسوں کا کرایہ 24 فیصدی بڑھا کر بی جے پی حکومت نے گلوبل انوسٹر سمٹ کا خرچ عوام کی جیب سے نکالنا چاہتی ہے۔ حکومت کو معلوم ہے کہ نہ اب تک سابقہ سرمایہ کاری زمین پر دکھائی دی ہے اور نہ ہی اگلے کی امید ہے۔ امیروں کی پالنہار بی جے پی نے مہنگائی کو غریب اور عوام الناس کی نیت بنا دیا ہے۔ بی جے پی دراصل اپنی بدعنوانی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی حکمت عملی میں مصروف ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں چھ سال گزار دئیے ہیں لیکن اپنا ایک بھی پروجکٹ سامنے نہیں لاسکی ہے۔ بی جے پی نے بدلے کے جذبے کی وجہ سے سماج وادی حکومت کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کام کو برباد کر دیا لیکن جب کچھ اپنا بنا نہیں دکھا سکے تو پرانے لکھنؤ میں بند پڑے فاونٹین اور لائٹس کو دوبارہ شروع کرا دیا گیا ہے۔ صبح سے شام تک جنیشور مشرا پارک کھلا رکھا جا رہا ہے۔ ریوار فرنٹ سجا کر گومتی میں نوکا ویہار کا مزہ دلایا جا رہا ہے۔ آخر گلوبل انوسٹر سمٹ میں آئے مہمانوں کو کچھ تو دکھانا ہی ہے۔


سابق وزیر اعلی نے کہا کہ سماج وادی حکومت میں بنے جس سولر پلانٹ کا افتتاح سابق صدرجمہوریہ آنجہانی اے پی جے عبدالکلام نے کیا تھا وہ بی جے پی حکومت میں بجٹ کی کمی میں بند پڑا ہے۔ جے پی انٹرنیشنل جیسی اہم تعمیر دیکھ ریکھ کی کمی میں برباد ہو رہی ہے جبکہ سمٹ کے سیشن اور اجلاس کے لئے اس کا بہتر استعمال ہوسکتا تھا۔ اترپردیش کے عوام کہہ رہی ہے کہ آئندہ انوسٹر سمٹ میں بی جے پی حکومت میں بند پڑے پلانٹوں، کارخانوں اور صنعتوں کے بھی ہورڈنگ لگانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت تعلیم کے شعبے میں صرف 1.57 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے لئے بڑے پیمانے پر تشہیر کر رہی ہے اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں، کالجوں سے لے کر ہر طلبا ۔طالبات کو اس مبینہ بڑی رقم کے فائدے کا ڈنکا پیٹ رہی ہے جبکہ یہ رقم فی طالب علم ایک پیسے سے بھی بہت کم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔