منی پور میں لوٹا ہوا اسلحہ برآمد، حریف گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ

مشترکہ سیکورٹی فورسز نے منی پور کے امپھال ویسٹ، کانگ پوکپی اور تھوبل اضلاع سے پانچ ہتھیار، چھ مختلف قسم کا گولہ بارود اور سات طاقتور بم برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امپھال: مشترکہ سیکورٹی فورسز نے منی پور کے امپھال ویسٹ، کانگ پوکپی اور تھوبل اضلاع سے پانچ ہتھیار، چھ مختلف قسم کا گولہ بارود اور سات طاقتور بم برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس نے بتایا کہ بشنو پور اور چوراچاند پور اضلاع میں مسلح حریف گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کی اطلاع ملی۔ تاہم علاقے میں تعینات سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور بعد میں فائرنگ کم ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کشیدہ لیکن قابو میں ہیں۔


دریں اثنا، امپھال-جیریبام قومی شاہراہ (این ایچ-37) پر ضروری اشیاء کے ساتھ 220 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے حساس مقامات پر حفاظتی قافلے فراہم کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔