راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا، کھڑگے کے ساتھ ساتھ سونیا-پرینکا بھی رہیں موجود

امیٹھی کے فرصت گنج ہوائی اڈہ پر پہنچنے کے بعد راہل گاندھی کانگریس کے سینئر لیڈران اور مقامی کارکنان کے ساتھ رائے بریلی ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے اور اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کرتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کرتے ہوئے راہل گاندھی

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتر پردیش کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے جمعہ کے روز اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا۔ راہل گاندھی نے اس سیٹ پر پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے مقررہ وقت سے بمشکل ایک گھنٹہ پہلے اپنا پرچہ داخل کیا۔

اس سے قبل کانگریس نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ پر کھڑے کیے جانے والے امیدوار سے متعلق جاری کشمکش والی حالت سے پردہ ہٹاتے ہوئے آج صبح راہل گاندھی کی امیدواری کا اعلان کیا تھا۔ رائے بریلی گزشتہ دو دہائیوں سے ان کی ماں سونیا گاندھی کا انتخابی حلقہ رہا ہے۔ ساتھ ہی امیٹھی سے کشوری لال شرما کو امیدوار بنانے کا اعلان کانگریس نے کیا۔ آج کشوری لال شرما نے بھی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا۔


بہرحال، آج جب راہل گاندھی نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا تو ان کے ساتھ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے علاوہ سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی اس دوران گاندھی کنبہ کے ساتھ دکھائی دیے۔

امیٹھی کے فرصت گنج ہوائی اڈہ پر پہنچنے کے بعد راہل گاندھی پارٹی کے سینئر لیڈران اور مقامی کارکنان کے ساتھ رائے بریلی میں ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے اور اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈران و کارکنان کے علاوہ انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں کے لیڈران بھی بڑی تعداد میں نظر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔