بنگال نتائج LIVE: مسلم اکثریتی ضلع مالدہ میں بی جے پی کو سبقت حاصل

گرافکس قومی آواز
گرافکس قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

23 May 2019, 4:07 PM

مسلم اکثریتی ضلع مالدہ میں بی جے پی کو سبقت حاصل

مسلم اکثریتی ضلع مالدہ کی دونوں سیٹوں سے بی جے پی نے سبقت حاصل کرلی ہے۔غنی خان چودھری کا گڑھ کہا جانے والے دونوں حلقوں میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے درمیان یکساں ووٹ تقسیم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے سبقت حاصل کرلی ہے۔

مالدہ جنوب سے بی جے پی امیدوار 36.35فیصد ووٹوں کے ساتھ 149488ووٹوں سے آگے ہیں جب کہ کانگریس کے ابوہاشم خان چودھری کو33.43فیصد اور ترنمول کانگریس کے محمد معظم حسین کو 26.4 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

یہی صورت حال مالدہ شمال میں ہیں ترنمول کانگریس کی موسم نور اور کانگریس کے عیسی خان چودھری کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کا بی جے پی کو فائدہ ملا ہے۔سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والاکھکین مورو نے 35.22فیصد ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جب کہ موسم نور کو 33.81فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے موقع پر تھے۔جب کہ کانگریس کے امیدوار عیسیٰ خان چودھری 23.06فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

مالدہ سابق مرکزی وزیر غنی خان چودھری کا گڑھ کہلاتا تھا،گزشتہ چار دہائیوں سے مالدہ ضلع سے غنی خان چودھری کے اہل خانہ ہی کامیاب ہوتے رہے ہیں مگر اس مرتبہ ترنمول کانگریس اور کانگریس کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے بی جے پی نے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

(یو این آئی)

23 May 2019, 2:10 PM

مغربی بنگال میں بی جے پی نے سبھی کو حیران کیا

مغربی بنگال میں بی جے پی اتحاد 18 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے جو کہ ممتا بنرجی کے لیے زبردست جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے 22 سیٹوں پر سبقت بنائی ہے۔ کانگریس اس ریاست میں 1 سیٹ پر آگے ہے۔

23 May 2019, 12:58 PM

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو کرارا جھٹکا، بی جے پی کی شاندار کاکردگی

کولکاتا: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو اب تک 10سیٹوں کا نقصان ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، بی جے پی 16سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے جب کہ کانگریس کو گزشتہ انتخاب کے مقابلے صرف ایک سیٹ پر محدود ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے اور بایاں محاذ کا کھاتہ بھی کھلتا ہوا نظرنہیں آرہا ہے۔

  • علی پور دوار سے بی جے پی امیدوار جوہن برلا 52531ووٹوں سے آگے ہیں۔
  • آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار اپوروا پوتدار 23145ووٹوں سے آگے ہیں
  • آسنسول سے بی جے پی امیدو ار بابل سپریہ 66629ووٹوں سے آگے ہیں
  • بہرام پور سے کانگریس کے ادھیررنجن چودھری 37824ووٹوں سے آگے ہیں
  • بالور گھاٹ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ارپتیا گھوش 6277ووٹوں سے آگے ہیں
  • بن گاؤں سے بی جے پی امیدوار شانتا ٹھاکر 26083ووٹوں سے آگے ہیں
  • بانکوڑہ سے بی جے پی کے ڈاکٹر سبھاش سرکا 36546ووٹوں سے آگے ہیں
  • باراسات سے ڈاکٹر کاکولی گھوش دستیدار 46735ووٹوں سے آگے ہیں
  • بردوان مشرق سے ترنمول کانگریس کے سنیل کمار منڈل 45131ووٹوں سے آگے ہیں
    بارکپور سے بی جے پی امیدوار راجن سنگھ 1545ووٹوں سے آگے ہیں۔
  • بشیر ہاٹ سے ترنمو ل کانگریس کی امیدورا نصرت جہاں 88391ووٹوں سے آگے
  • بیر بھوم سے ترنمول کانگریس کی امیدوار شتابدی رائے 30624ووٹوں سے آگے ہیں
  • بشنو پور سے بی جے پی کے امیدوار سومترا خان 4255ووٹوں سے آگے ہیں
  • بولپور سے ترنمول کانگریس کے اسیت کمار مال 45325ووٹوں سے آگے ہیں
  • بردوان درگاپور سے بی جے پی کے ایس ایس اہلوالیہ 15619ووٹوں سے آگے ہیں
  • کوچ بہار سے ترنمول کانگریس کے ادھیکاری پریش چندر ا 4986ووٹ سے آگے
  • دارجلنگ سے بی جے پی راجو بست 89219ووٹوں سے آگے
  • ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس ابھیشیک بنرجی96549ووٹوں سے آگے
  • دمدم سے ترنمول کانگریس کے سوگاتا رائے 9908ووٹوں سے آگے
  • کھٹال سے ترنمول کانگریس کے ادھیکاری دیپک 13660ووٹوں سے آگے
  • ہگلی سے بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی13545ووٹوں سے آگے
  • ہوڑہ سے پرسون بنرجی 37229ووٹو ں سے آگے
  • جادوپورسے ترنمول کانگریس کی امیدوار میمی چکرورتی 80495ووٹوں سے آگے
  • جلپائی گوڑی سے بی جے پی کے ڈاکٹر جیانتا کمار رائے 23689ووٹوں سے آگے
  • جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے خلیل الرحمن 89624ووٹوں سے آگے
  • جھاڑ گرام سے بی جے پی کے کنار ہیمبرم 15317ووٹوں سے آگے ہیں
  • جے نگر سے ترنمول کانگریس کے پراتیمامنڈل 80714
  • کانتی ترنمول کانگریس کے ادھیکاری شیسر20382
  • کلکتہ جنوب سے ترنمول کانگریس کی مالا رائے 294569
  • شمالی کلکتہ سے ترنمول کانگریس کے سدیپ بندو پادھیائے 28ہزار ووٹوں سے آگے ہے۔
  • کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی مہو مترا 54029ووٹوں سے آگے ہے
  • مالدہ جنوب سے بی جے پی کی سری روپا مترا 12856ووٹوں سے آگے
  • مالدہ اتر سے بی جے پی کی کھکین مورمو 16192ووٹوں سے آگے
  • متھورا پور سے ترنمول کانگریس کے چودھری موہن جاٹوا 58873ووٹوں سے آگے
  • مدنی پور سے مانس بھوئیا 604ووٹوں سے آگے
  • مرشدآباد سے ترنمول کانگریس کے ابو طاہر خان 669776ووٹوں سے آگے
  • پرولیا سے بی جے پی کے جیوتری موئے سنگھ 55461ووٹوں سے آگے
  • رائے گنج سے ترنمول کانگریس کے کنہیالال اگروال 11395ووٹوں سے آگے
  • رانا گھاٹ سے بی جے پی کے جگن ناتھ سرکار 59750ووٹوں سے آگے
  • سیرام پور سے ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی 16736ووٹوں سے آگے
  • تملوک سے ترنمول کانگریس کے دیبندو ادھیکاری 36273
  • الوبیڑیا سے ترنمول کانگریس کی ساجدہ احمد 70ہزار ووٹوں سے آگے

23 May 2019, 11:02 AM

ممتا کے گڑھ میں بی جے پی کی نقب زنی

کولکاتا: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے گڑھ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نقب لگاتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ریاست کے 42 نشستوں میں سے 37 کے رجحانات میں، ٹی ایم سی 22 اور بی جے پی 13 مقامات پر آگے ہے۔

کانگریس دو پر آگے چل رہی ہے، جبکہ مارکسی کمونسٹ پارٹی کو کسی بھی نشست پر سبقت نہیں ملی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں، ٹی ایم سی نے 34 نشستیں حاصل کی جبکہ بی جے پی نے دو پر جیت درج کی تھی ۔

23 May 2019, 11:05 AM

رجحانات درج ذیل ہیں:

  • علی پور دوار سے بی جے پی امیدوار جوہن برلا 7221ووٹوں سے آگے ہیں۔
  • آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار اپوروا پوتدار 4753ووٹوں سے آگے ہیں
  • آسنسول سے بی جے پی امیدو ار بابل سپریہ 32399ووٹوں سے آگے ہیں
  • بہرام پور سے کانگریس کے ادھیررنجن چودھری 7402ووٹوں سے آگے ہیں
  • بالور گھاٹ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ارپتیا گھوش 1887ووٹوں سے آگے ہیں
  • بن گاؤں سے بی جے پی امیدوار شانتا ٹھاکر 4262ووٹوں سے آگے ہیں
  • بانکوڑہ سے بی جے پی کے ڈاکٹر سبھاش سرکا 7940ووٹوں سے آگے ہیں
  • باراسات سے ڈاکٹر کاکولی گھوش دستیدار 7034ووٹوں سے آگے ہیں
  • بردوان مشرق سے ترنمول کانگریس کے سنیل کمار منڈل 19654ووٹوں سے آگے ہیں
  • بیر بھوم سے ترنمول کانگریس کی امیدوار شتابدی رائے 12163ووٹوں سے آگے ہیں
  • بشنو پور سے بی جے پی کے امیدوار سومترا خان 2850ووٹوں سے آگے ہیں
  • بولپور سے ترنمول کانگریس کے اسیت کمار مال 9280ووٹوں سے آگے ہیں
  • بردوان درگاپور سے بی جے پی کے ایس ایس اہلوالیہ 6934ووٹوں سے آگے ہیں
  • کوچ بہار سے ترنمول کانگریس کے ادھیکاری پریش چندر ا 10701ووٹ سے آگے
  • دارجلنگ سے بی جے پی راجو بست 9107ووٹوں سے آگے
  • ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس ابھیشیک بنرجی 17542ووٹوں سے آگے
  • دمدم سے ترنمول کانگریس کے سوگاتا رائے 826ووٹوں سے آگے
  • کھٹال سے ترنمول کانگریس کے ادھیکاری دیپک 6280ووٹوں سے آگے
  • ہگلی سے بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی13545ووٹوں سے آگے
  • ہوڑہ سے پرسون بنرجی 6310ووٹو ں سے آگے
  • جادوپورسے ترنمول کانگریس کی امیدوار میمی چکرورتی آگے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔