آخری مرحلہ LIVE: آٹھ ریاستوں کی 59 سیٹوں پر ووٹنگ کا اختتام، 60 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

19 May 2019, 6:03 PM

آٹھ ریاستوں کی 59 سیٹوں پر ووٹنگ کا اختتام، 60 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلہ میں مغربی بنگال، پنجاب، بہار اور مدھیہ پریش میں کچھ مقامات پر تشدد کے اکا دکا واقعات اور الیکٹرانک ووتنگ میشن میں تکنیکی گڑبڑییوں کے درمیان 59 سیٹوں کے لئے شام 5 بجے تک 60.01 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

19 May 2019, 5:10 PM

پانچ بجے تک 53 فیصد پولنگ، بنگال، بہار میں پولس پر پتھراؤ

شام 5 بجے تک 59 لوک سبھا انتخابی حلقوں پر 53.03 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

بہار ۔ 46.75 فیصد

ہماچل پردیش - 57.43 فیصد

مدھیہ پردیش - 59.75 فیصد

پنجاب - 50.49 فیصد

اتر پردیش - 47.21 فیصد

مغربی بنگال - 64.87 فیصد

جھارکھنڈ - 66.64 فیصد

چنڈی گڑھ - 51.18 فیصد

بہار کے آرا میں پولنگ بوتھ 49 پر فرضی پولنگ روکنے پر پولس پر حملہ ہوا ہے۔ اس دوران لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔ پتھراؤ میں کچھ پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔

19 May 2019, 3:56 PM

تین بجے تک 52 فیصد پولنگ ریکارڈ، بنگال، بہار اور پنجاب میں تشدد

سہ پہر 3 بجے تک 59 لوک سبھا انتخابی حلقوں پر 51.95 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

بہار ۔ 46.66 فیصد

ہماچل پردیش - 49.43 فیصد

مدھیہ پردیش - 57.27 فیصد

پنجاب - 48.18 فیصد

اتر پردیش - 46.07 فیصد

مغربی بنگال - 63.58 فیصد

جھارکھنڈ - 64.81 فیصد

چنڈی گڑھ - 50.24 فیصد

پٹنہ کے پالی گنج کے بوتھ 101 اور 102 پر دو دھڑوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔ سرکونا بوتھ پر دیہاتیوں نے ای وی ایم توڑ ڈالی۔ اس درمیان جم کر پتھراؤ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خود حفاظت میں پولس نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ دو پولنگ اہلکار بھی بوتھ سے غائب بتائے جا رہے ہیں۔

پنجاب میں پولنگ کے دوران بھٹنڈا کے تلونڈی سابو علاقہ میں تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کی وجہ سے شرومنی اکالی دل کے تین کارکنان کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے پولنگ بھی کچھ دیر کے لئے رُک گئی حالانکہ بعد میں ووٹنگ پھر سے شروع ہو گئی۔


19 May 2019, 3:09 PM

دو بجے تک 41 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

آٹھ ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ دو بجے تک مجموعی طور پر 41 فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی گئی ہے۔ بہار کی 8 سیٹوں پر 36.20، ہمارچل پردیش کی 4 سیٹوں پر 44.42، مدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں پر 46.03، پنجاب کی 13 سیٹوں پر 37.89، اتر پردیش کی 13 سیٹوں پر 37، مغربی بنگال کی 9 سیٹوں پر 49.87، جھارکھنڈ کی چار سیٹوں پر 52.89 اور چندی گڑھ سیٹ پر 37.50 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

19 May 2019, 2:09 PM

ایک بجے تک 39 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

دوپہر ایک بجے تک 59 لوک سبھا انتخابی حلقوں پر 39 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

بہار ۔ 18.90

ہماچل پردیش - 36.20 فیصد

مدھیہ پردیش - 43.89 فیصد

پنجاب - 36.66 فیصد

اتر پردیش - 36.37 فیصد

مغربی بنگال - 47.55 فیصد

جھارکھنڈ - 52.89 فیصد

چنڈی گڑھ - 35.60 فیصد


19 May 2019, 12:39 PM

نتیش کے آبائی شہر میں ای وی ایم خرد برد، ووٹر بولے، ’روڈ نہی، تو ووٹ نہی‘

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کے ضلع نالندا کے چندورا گاؤں میں دیہاتیوں نے پولنگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ علاقہ میں روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ووٹر ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا ’روڈ نہی تو ووٹ نہی‘۔ ناراض ووٹروں نے بوتھ نمبر 299 میں ای وی ایم میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ اس کے علاوہ دیولپمنٹ آفیسر کی کار میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

19 May 2019, 12:24 PM

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پرای وی ایم خراب، پولنگ میں تاخیر

شملہ: ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ابھی تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی ہے۔ شملہ میں جبل کے ڈھاڈی گنسہ پولنگ مرکز میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہو گیا جب کچھ لوگ ووٹرز سلپ لے کر ووٹ دینے پہنچے تھے۔ ڈیوٹی پر عملے نے انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا. ووٹروں نے نامکمل معلومات دینے کا الزام لگایا۔ دوسری طرف منڈی، کلو اور شملہ میں کئی جگہ ای وی ایم مشینوں خراب ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ ضلع کلو میں نصف درجن پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم خراب ہیں اور صبح ساڑھے چھ بجے سے لوگ لائنوں میں کھڑے ہیں۔

منڈی ضلع کے ناچن اسمبلی کے چیک بوتھ اور كھترواڈي بوتھ میں ابھی تک انتخابات شروع نہیں ہو پایا ہے، کیونکہ یہاں پر ای وی ایم مشینیں خراب پڑی ہیں۔ شملہ پارلیمانی حلقہ میں دارالحکومت کے مضافاتی علاقے سنجولي کے بوتھ نمبر 83 میں بھی ای وی ایم خرابی کی وجہ سے ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی۔ لوگوں کولائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑا. سولن کے دون اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی پرم جیت سنگھ ووٹ کیا، پرم جیت سنگھ پمي نے خاندان سمیت لیهي گاؤں کے پولنگ بوتھ پر ووٹ دیا ہے۔

ریاست میں چار سیٹوں منڈی، شملہ، كانگڑا اور ہمیر پور پر ووٹنگ جاری ہے. ان لوک سبھا حلقوں میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔


19 May 2019, 11:22 AM

11 بجے تک 20.54 فیصد ووٹنگ

صبح 11 بجے تک 59 لوک سبھا انتخابی حلقوں پر 20.54 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

بہار ۔ 18.90
ہماچل پردیش - 16.92
مدھیہ پردیش - 20.95
پنجاب - 19.69
اتر پردیش - 18.05
مغربی بنگال - 26.07
جھارکھنڈ - 27.71
چنڈی گڑھ - 18.70

19 May 2019, 10:47 AM

کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی شکایت

لوک سبھا کے آخری مرحلہ کے لئے 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس دوران مغربی بنگال اور اتر پردیش میں کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی شکایت ملی ہے۔


19 May 2019, 10:09 AM

صبح 9 بجے تک 10.46 فیصد پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلہ میں سات ریاستوں کی 59 سیٹوں کے لئے صبح نو بجے تک 10.46 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

ابتدائی دو گھنٹوں میں بہار میں 10.65 فیصد، جھارکھنڈ میں 15، مدھیہ پردیش میں 12.07، مغربی بنگال میں 14.22 فیصد، پنجاب میں 9.66 فیصد، ہماچل پردیش میں 3.64، اتر پردیش میں 8.29 اور مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ میں 10.40 فیصد پولنگ ہو چکی ہے۔

19 May 2019, 9:07 AM

بنگال میں آخری مرحلہ کے دوران بھی تشدد

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کے دوران بھی مغربی بنگال میں تشدد کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مغربی بنگال کے بھاٹ پاڑا اسمبلی حلقہ میں آج انتخاب سے پہلے ہی تشدد بھڑک گئی ہے۔ یہاں گاڑیوں میں آگ لگا دی گئی ہے اور بم پھینکے جانے کی اطلاع ہے۔


19 May 2019, 8:46 AM

ممتا بنرجی کے بھتیجے نے ڈالا ووٹ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی کے رہنما ابھیشیک بنرجی نے ساؤتھ کولکاتا میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ڈائمنڈ ہاربر سے امیدوار ابھیشیک بنرجی نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ اب بھگوان بھی مودی کو ہارنے سے نہیں بچا سکتے، انہیں مندر میں ’دھیان‘ کرنے دیجئے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں ٹی ایم سی اس مرتبہ 42 سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ بنرجی نے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرست پارٹی ہے اور عوام نے اس مرتبہ اسے اقتدار سے بے دخل کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

19 May 2019, 8:10 AM

آٹھ ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری، حفاظت کے سخت انتظامات

لوک سبھا انتخابات کے 7ویں اور آخری مرحلہ کے لئے صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہو گئی۔ 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلہ میں 10 کروڑ رائے دہندگان 918 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

گورکھ پور میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

پٹنہ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ دینے کے بعد نتیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چناؤ کی مدت اتنی لمبی نہیں ہونی چاہئے، پولنگ کے ہر مرحلہ کے بعد ایک طویل وقفہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالہ سے اتفاق رائے کے لئے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو لکھیں گے۔


19 May 2019, 8:42 AM

آخری مرحلے کی پولنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سات ریاستوں اور ایک مرکز ی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے 59 سیٹوں پر پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔ سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان اس مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور ووٹر شام چھ بجے تک اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے۔

شام چھ بجے پولنگ مراکز کے دروازے بند کر دیے جائیں گے لیکن جو ووٹر اس سے پہلے مرکز کے دائرے میں آ جائے گا اور قطار میں کھڑے ہوگا، اسے ووٹ ڈالنے کاحق ہوگا۔ دور دراز علاقوں میں انتخابی عملہ ضروری انتخابی مواد کے ساتھ پولنگ مراکز پر کل ہی پہنچ گئے تھے۔

سب سے بلند ترین پولنگ مرکز ہماچل پردیش کے ضلع لاحول سپیتی میں ٹشيگنگ میں بھی ووٹنگ کی تمام تیاریاں ہفتہ کو دن ہی پوری کر لی گئیں تھی۔ منڈی پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والا یہ ووٹنگ مرکز 15256 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے۔اس ووٹنگ مرکز کے ارد گرد کے علاقے میں اکثر برف کی موٹی چادر جمی رہتی ہے اور انتظامیہ نے اسے ہٹانے کے لئے کے لئے تمام انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ اس پولنگ مرکز پر ہیلی کاپٹر سے ای وی ایم پہنچائی گئی تھیں۔ اس علاقے میں درجہ حرارت صفر سے کم ڈگری پر بھی پہنچ جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آزادنہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور تمام لوک سبھا حلقوں میں انتخابی سپروائزر اور نگرانی ٹیمیں تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پولنگ مراکز کے پاس سکیورٹی کے چاق چوبند انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ مراکز پر مرکزی فورسز کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات کو دیکھتے ہوئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہاں کیوک ایکشن ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اس مرحلے کی 50 سیٹوں پر انتخابی مہم جمعہ کی شام چھ بجے تھم گئی تھی جبکہ مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات کے بعد وہاں کی نو سیٹوں پر الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ہی جمعرات کی رات دس بجے بند کر دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔