مغربی بنگال: چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران کئی مقامات پر تشدد کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ تاہم دوپہر ایک بجے تک 39 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران کئی مقامات پر تشدد کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔تاہم دوپہر ایک بجے تک 39 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

کھٹال لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کی امیدوار و سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش پر ترنمو ل کانگریس کے ورکروں نے دو مرتبہ حملہ کیا ہے۔اس کی وجہ سے بھارتی گھوش رونے لگیں۔گھوش نے الزام لگایا کہ پولنگ بوتھ پر بی جے پی ورکروں کو داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔گھوش نے کہا کہ میں امیدوار ہوں کہ اس کے باوجود کچھ لوگوں نے مجھے دکھکا دیا۔ان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ ترنمول کانگریس نے لگایا ہے کہ بی جے پی ورکروں نے ترنمول کانگریس کے ورکروں کی پٹائی ہے۔


گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکر مجھے بوتھ پر جانے نہیں دینا چاہتے تھے اور مجھ سے یہاں سے چلے جانے کو کہا جب میں نے بات نہیں مانی تو ان لوگوں نے مجھے دھکا دیدیا۔گھوش نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسیس کی صحیح سے تعیناتی نہیں کی ہے۔کیشپور میں ان کے سیکورٹی فورسیس نے فائرنگ کی جس میں ترنمول کانگریس کا ایک ورکر زخمی ہوگیا ہے۔زخمی بکھتار خان کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔گھوش پر پولنگ بوتھ پر فوٹولینے کا الزام عایدکیا گیا ہے۔

کیشپور میں پولس نے ترنمول کانگریس کے ورکروں پر لاٹھی چارج کیاہے۔جس کے بعد ترنمول کانگریس کے ورکروں نے کئی کاروں میں توڑ پھوڑ کیا ہے۔تاہم کیشپور پولس اسٹیشن نے بھارتی گھوش کی کار کوضبط کرلیا ہے کیوں کہ اس گاڑی کے کاغذات صحیح نہیں تھے۔ کارضبط ہونے کے بعد بھارتی گھوش احتجاج کرتے ہوئے کالی مندر کے پاس دھرنے پر بیٹھ گئی ہے۔


کانتی لوک سبھا حلقے کے تحت بھگوان پور میں بی جے پی حامیوں پرگولی چلائی گئی ہے۔مدنی پور لوک سبھا حلقے میں بی جے پی امیدوار دلیپ گھوش کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے ورکروں کے درمیان جھڑپ میں چار ترنمول کانگریس کے ورکر زخمی ہوگئے ہیں۔ بی جے پی ورکروں نے ترنمول کانگریس کے کیمپ آفس میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

جھاڑ گرام میں ایک بی جے پی ورکر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری کیلاش وجے ورگی نے اس کیلئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جب کہ ترنمو ل کانگریس نے اس کی تردید کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔