چھٹے مرحلہ کی جنگ: اکھلیش، دگوجے، گمبھیر، شیلا دیکشت سمیت ان قدآوروں کا امتحان

چھٹے مرحلہ کی پولنگ میں کئی زیر بحث چہرے بھی شامل ہیں جن میں رادھا موہن سنگھ، مینکا گاندھی، اکھلیش یادو، دگوجے سنگھ اور جیوتیرادتیہ جیسے قدآوروں کے نام شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک میں آج چھٹے مرحلہ کی پولنگ جاری ہے۔ سات ریاستوں کی 59 لوک سبھا سیٹوں کے لئے پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس پولنگ میں بھی کئی اہم شہرے شامل ہیں جن پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

اس مرحلے کے دیگر اہم امیدواروں میں بی جے پی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھوپال سیٹ پر دگ وجے سنگھ کو، بی جے پی کے منوج تیواری شمال مشرقی دہلی سے دکشت کو، بی جے پی کے دنیش لال یادو اعظم گڑھ سے اکھلیش یادو کو اور کانگریس کے جے پی اگروال ڈاکٹر هرشورددھن کو چاندنی چوک سیٹ پر ٹکر دے رہے ہیں۔ بھوپندر سنگھ ہڈا کے بیٹے ديپندر سنگھ ہڈا سونی پت سے، جیوتر دتیہ سندھیا گنا سے، کیرتی آزاد دھن باد سے، سابق باکسر وجیندر سنگھ جنوبی دہلی سے، کماری شیلجا انبالہ سے، اجے ماکن نئی دہلی اور اروندر سنگھ لولی مشرقی دہلی سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔


سابق كركٹر گوتم گمبھیر مشرقی دہلی سے، میناکشی لیکھی نئی دہلی سے اور ریتا بہوگنا جوشی الہ آباد سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے قومی نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ بہار کے ویشالی سیٹ سے، بہوجن سماج پارٹی کے انرودھ عرف سادھو یادو بہار کے مہاراج گنج سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ جن نائك جنتا پارٹی کے دشینت چوٹالہ ہریانہ کے حصار سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ پچھلی بار وہ انڈین نیشنل لوک دل کے ٹکٹ پر لوک سبھا پہنچے تھے۔

ایسی کچھ سیٹیں جہاں پر دلچسپ مقابلہ ہے:

بھوپال

مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔ یہاں سے کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ میدان میں ہیں اور دگوجے سنگھ کو ٹکر دینے کے لئے بی جے پی نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو میدان میں اتارا ہے۔ پرگیہ مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ کی ملزم ہے۔ دگوجے سنگھ 1993 اور 2003 میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔


سلطان پور

اس سیٹ پر بی جے پی کی طرف سے مرکزی وزیر مینکا گاندھی چناوی میدان میں ہیں۔ وہیں کانگریس نے سابق مرکزی وزیر سنجے سنگھ کو یہاں سے امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ پر گزشتہ انتخابات میں مینکا گاندھی کے بیٹے ورون گاندھی نے جیت حاصل کی تھی۔ اس مرتبہ ماں-بیٹے کی سیٹ ایک دوسرے سے تبدیل کر دی گئی ہیں۔ مینکا ورون کی جگہ سلطان پور سے اور ورون اپنا ماں مینکا گاندھی کی سیٹ پیلی بھیت سے قسمت آزما رہے ہیں۔

اعظم گڑھ

اعظم گڑھ میں اس مرتبہ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اپنے والد ملائم سنگھ یادو کی جگہ چناؤ لڑ رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار اور بھوج پوری فلموں کے اداکار دنیش لال نرہوا سے ہے۔ بی جے پی نے 2014 کے چناؤ میں اس مرحلہ کی 14 میں سے 13 سیٹیں جیت لی تھیں۔ اعظم گڑھ اس وقت بھی بی جے پی کے ہاتھوں سے دور رہا، یہاں سے ملائم سنگھ یادو نے جیت حاصل کی تھی۔


ایسٹ دہلی

دہلی کی سات سیٹوں میں سب سے زیادہ زیر بحث ایسٹ دہلی کی لوک سبھا سیٹ ہے۔ اس سیٹ پر گاندھی نگر حلقہ انتخابات سے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس رہنما اروندر سنگھ لولی میدان میں ہیں۔ وہیں بی جے پی نے سابق کرکٹر گوم گمبھیر کو ٹکٹ دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے آتشی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ 2014 کے انتخابات میں یہ سیٹ بی جے پی کے کھاتہ میں گئی تھی اور مہیش گری نے یہاں سے جیت حاصل کی تھی۔ اروندر سنگھ لولی ایسٹ دیلی کی گاندھی نگر اسمبلی سیٹ سے 4 مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔


ایسٹ چمپارن

اس سیٹ سے بی جے پی کے رادھا موہن سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ رادھا موہن سنگھ 1989 سے لے کر اب تک 5 مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔ اس سیٹ پر ان کا مقابلہ آر ایل ایس پی امیدوار آکاش سنگھ سے ہے۔

گُنا سیٹ

مدھیہ پردیش کی گُنا سیٹ سے جیوتیراددتیہ سندھیا کناگریس کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں، وہ یہاں کے موجود رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ جیوتیرادتیہ سندھیا نے 2002 میں پہلی مرتبہ جیت حاصل کی تھی۔


دھنباد

حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے کیرتی آزاد کو پارٹی کی دھنباد لوک سبھا سیٹ سے امیدوار ہیں۔ کیرتی آزاد نے اپنے سیاسی سفر کی شرشوعات 1993 میں بی جے پی رکن اسمبلی کے طور پر دہلی کی گول مارکٹ سیٹ سے جیت کر کی تھی۔ 1999 میں اور 2009 میں بھی انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔