عام انتخابات: یو پی میں چوتھے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری

اترپردیش میں چوتھے مرحلے کے تحت جن پارلیمانی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں شاہجہاں پور، کھیری، ہردوئی، مشریخ، اناو، فرخ آباد، اٹاوہ، قنوج، کانپور، اکبر پور، جالون، جھانسی اور ہمیر پور شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: عام انتخابات کے تحت اترپردیش میں پہلے تین مرحلے کے لئے انتخامی مہم زوروں پر ہے تو وہیں الیکشن کمیشن نے منگل کو چوتھے مرحلے کے تحت ہونے والے 13 پارلیمانی سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور نامزدگی کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق منگل کی صبح گیارہ بجے 13سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چھوتے مرحلے کے تحت 29 اپریل کو صبح سات بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔
چھوتے مرحلے کے لئے نامزدگی کا سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہے گا جب کہ اس کے اگلے دن کاغذات کی جانچ ہوگی، 12 اپریل تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ چوتھے مرحلے میں اترپردیش میں 13 پارلیمانی حلقوں پر انتخابات کے ساتھ ضلع کھیری کے نگھاسن اسمبلی سیٹ کے لئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ سیٹ بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔

اترپردیش میں چوتھے مرحلے کے تحت جن پارلیمانی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں شاہجہاں پور، کھیری، ہردوئی، مشریخ، اناو، فرخ آباد، اٹاوہ، قنوج، کانپور، اکبر پور، جالون، جھانسی اور ہمیر پور شامل ہیں۔

ان پارلیمانی سیٹوں پر ووٹروں کی مجموعی تعداد 23888367 ہے جن میں سے مرد رائے دہندگان 12975125 اور خاتون ووٹروں کی تعداد 10912012 ہے جبکہ دیگر 1230 ووٹر ہیں۔ اس مرحلے کے لئے کل 27513 پولنگ بوتھ بنائیں گئے ہیں۔

اس مرحلے کے تحت معروف امیدواروں میں قنوج سے ایس پی کی ڈمپل یادو، کانگریس کے سلمان خورشید فرخ آباد سے اور کانپور سے سابق وزیر شری پرکاش جیسوال انتخابی میدان میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔