لوک سبھا انتخابات: یو پی میں پہلے مرحلے کے لئے کل جاری ہوگا نوٹیفکیشن

یو پی کی 80 لوک سبھا سیٹوں کے لئے 11 اپریل تا 19 مئی کے درمیان ووٹنگ ہوگی، پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 25 مارچ ہے جبکہ کاغذات کی جانچ اگلے دن کی جائی گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات میں پہلے مرحلے کے تحت 11 اپریل کو 8 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے نوٹیفکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔ یو پی چیف الیکشن کمشنر وینکٹیشور لو نے اتوار کو بتایا کہ اترپردیش میں پہلے مرحلے میں 8 سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن پیر کو 11:00 بجے جاری کیا جائے گا۔

ریاستی الیکشن کمشنر نے کہا کہ 80 لوک سبھا کی سیٹوں کے لئے 11 اپریل تا 19 مئی کے درمیان ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی کاونٹنگ کی شروعات 23 مئی کو ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 25 مارچ ہے جبکہ کاغذات کی جانچ اگلے دن کی جائی گی۔ اور 28 مارچ کو نام واپس لینے کا آخری دن ہوگا۔

دوسرے مرحلے کے تحت 8 سیٹوں کے لئے19 مارچ ، تیسرے مرحلے کے لئے 10 سیٹوں کے لئے 28مارچ، چوتھے مرحلے کے تحت 13 سیٹوں کے لئے 02 اپریل، پانچویں مرحلے کےتحت 14 سیٹوں کے لئے 10 اپریل، چھٹے مرحلے کے تحت 14 سیٹوں کے لئے 16 اپریل اور ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 13 سیٹوں کے لئے 22 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات کا آغاز مغربی حلقوں سے ہوگا اور پھر دھیرے دھیرے 80 سیٹوں کو شامل کرتے ہوئے مشرقی حصے میں پہنچے گا۔

اترپردیش میں پہلےمرحلے(11 اپریل) کے تحت سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، میرٹھ، باغپت، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں انتخابات ہوں گے۔

دوسرے مرحلے(18اپریل) کے تحت نوئیڈا، امروہہ، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، متھرا، آگرہ اور فتح پور سیکری میں ہوں گے۔

تیسرے مرحلے(23 اپریل)کے تحت مرادآباد، رامپور، سنبھل، فیروزآباد، مین پوری، ایٹہ، بدایوں، آنولہ، بریلی اور پیلی بھیت شامل ہیں۔

چھوتے مرحلے(29 اپریل) کو شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری، ہردوئی۔ مشریک، اناؤ، فرخ آباد، اٹاوہ، قنوج، کانپور، اکبرپور، جالون، جھانسی اور ہمیر پور میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

پانچویں مرحلے(06 مئی) کو سیتا پور، موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، بہرائچ، قیصر گنج اور گونڈہ میں انتخابات ہوں گے۔

چھٹے مرحلے (12 مئی) کو جن پارلیمانی حلقوں میں انتخابات ہوں گے ان میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، امبیڈکر نگر، پھول پور، پریاگ راج، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی شامل ہیں۔

ساتویں مرحلے (19 مئی) کے تحت مہاراج گنج، گوکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانس گاؤں، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج میں انتخابات ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔