بہار میں مہاگٹھ بندھن کے 40 میں سے 31 امیدواروں کی فہرست جاری

بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی زیر قیادت مهاگٹھ بندھن نے آج 40 میں سے 31 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی زیر قیادت مہاگٹھ بندھن نے آج 40 میں سے 31 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے اپنے اتحادی ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم) کے صدر جتن رام مانجھی، وکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے سربراہ مکیش ساہنی اور مهاگٹھ بندھن کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں یہاں منعقد ہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آر جے ڈی نے مدھے پورہ سے شرد یادو، دربھنگہ سے عبد الباری صدیقی، ویشالی سے رگھونش پرساد سنگھ، گوپال گنج سے سریندر رام عرف مہنت جی، سیوان سے حنا شہاب، مہاراج گنج سے رندھیر سنگھ، سارن سے چندریكا رائے اور حاجی پور سے شیوچندر رام کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

اسی طرح بیگو سرائے سے تنویر حسن، پاٹلی پتر سے میسا بھارتی، بکسر سے جگدانند سنگھ، جہان آباد سے سریندر یادو، نوادہ سے ویبھا دیوی، جھنجھارپور سے گلاب یادو، ارریہ سے سرفراز عالم، سیتامڑھی سے ارجن رائے، بھاگلپور سے شیلیش کمار عرف بلو منڈل اور بانکا سے جے پرکاش نارائن یادو آر جے ڈی کے امیدوار بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آر جے ڈی کے کھاتے میں آنے والی شیوہر سیٹ سے امیدوار کے نام کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا جبکہ آر جے ڈی نے آرہ سیٹ کمیونسٹ پارٹی (مارکسی-لینن) کے لئے چھوڑ دی ہے۔

مهاگٹھ بندھن کی پریس کانفرنس میں کانگریس اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے کوئی بڑے لیڈر موجود نہیں تھے۔ اس سلسلے میں مسٹر تیجسوی یادو نے بتایا کہ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا اور دیگر رہنما دہلی میں ہیں جبکہ آر ایل ایس پی صدر اوپیندر کشواہا کسی کیس کے سلسلے میں پٹنہ سے باہر رہنے کی وجہ پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکے۔

آر جے ڈی لیڈر مسٹر تیجسوی یادو نے بتایا کہ گٹھ بندھن کے تحت کانگریس کے کھاتے میں جانے والی نو سیٹوں میں سے کشن گنج سے محمد جاوید، کٹیہار سے طارق انور، پورنیہ سے ادےسنگھ عرف پپو سنگھ، سمستی پور سے اشوک رام، مونگیر سے نیلم دیوی، سہسرام سے میرا کمار اور سپول سے رنجیت رنجن کو امیدوار اعلان کیا گيا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس پٹنہ صاحب اور والميكی نگر سیٹ سے امیدواروں کے نام کا اعلان جلد کر دے گی۔

یادو نے بتایا کہ آر ایل ایس پی کی پانچ سیٹوں پر بھی امیدواروں کے نام کا اعلان ایک- دو دنوں میں کر دیا جائے گا، جبکہ ایچ اے ایم کے کھاتے میں جانے والی نالندہ سیٹ سے اشوک کمار آزاد چندرونشي، اورنگ آباد سے اوپیندر پرساد اور گیا سے ایچ اے ایم کے صدر جتن رام مانجھی الیکشن لڑیں گے۔

آر جے ڈی لیڈر نے بتایا کہ مهاگٹھ بندھن کے ایک اور اتحادی وکاسشیل انسان پارٹی ( وی آئي پی ) نے مظفر پور سے ڈاکٹر راج بھوشن چودھری نشاد، کھگڑیا سے وی آئی پی کے صدر مکیش ساہنی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وی آئی پی جلد ہی مدھوبنی سیٹ سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Mar 2019, 2:09 PM